ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی 2026 فیفا ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ میسی نے سات ماہ کے وقفے کے بعد چلی اور کولمبیا کے خلاف میچز میں شاندار انداز میں واپسی کی، جبکہ کلب فٹبال میں بھی ان کی فارم زبردست ہے۔
ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں اور ارجنٹینا ستمبر میں وینزویلا اور ایکواڈور کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گا تاکہ ٹیم کو بہتر ہم آہنگی کے ساتھ میدان میں اتارا جا سکے۔
مزید برآں، ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے لولو فنانشل ہولڈنگز کے ساتھ دبئی میں ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت مشرق وسطیٰ، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں فٹبال کے مداحوں سے جڑنے کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
ہیڈ کوچ لیونل اسکلونی نے تقریب میں شرکت کی اور آئندہ دبئی میں ٹریننگ کی سرگرمیوں کی امید ظاہر کی۔ یہ فیصلہ ارجنٹینا کی عالمی فٹبال میں پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کا حصہ ہے، جب کہ مداحوں کو ایک بار پھر لیونل میسی کی قیادت میں نئی امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔