اسلام آباد جیل مکمل ہوتے ہی عمران خان کی منتقلی ہوگی،نئی جیل میں تمام طبی سہولیات دستیاب ہوں گی: محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر نئی جیل دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ نئی جیل میں تمام طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے، اس لیے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جیل کے اندر مکمل طبی انتظامات موجود ہوں گے اور قیدیوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صحت سے متعلق تحفظات
ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا الزام ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہیں، انہیں سہولت فراہم کی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر چار ماہ کی غفلت کا تاثر درست نہیں، اس لیے اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا،محسن نقوی pic.twitter.com/Gct93oLQfY
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 13, 2026