آئی پی ایل سے ریلیز ہونے والے بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان پی ایس ایل میں ایکشن کے لیے تیار

بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے ریلیز کے بعد پی ایس ایل میں ایکشن
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آئی پی ایل سے ریلیز ہونے والے بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان پی ایس ایل میں ایکشن کے لیے تیار، آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور لیگ کی شفافیت پر ایک بار پھر سوالات

بھارتی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کیے جانے والے بنگلا دیش کے اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں دکھائی دیں گئے ۔

ذرائع کے مطابق مستفیض الرحمان سمیت کم از کم آٹھ بنگلا دیشی کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

پی ایس ایل الیون سیزن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے بنگلا دیشی کھلاڑیوں میں مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن کے علاوہ توحید ہردوائے، تسکین احمد، رشاد حسین، تنزید الحسن، محمود اللہ ریاض اور حسن محمد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پلیئرز ڈرافٹ یا آکشن دونوں آپشنز زیر غور ہیں، جس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت جاری ہے۔ پی ایس ایل ٹیموں کا حتمی انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی پی ایل کی شفافیت پر سوالات

پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز دمبولا میں

دوسری جانب بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور لیگ کی شفافیت پر ایک بار پھر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کے فیصلے کے لیے کوئی باضابطہ اجلاس منعقد نہیں کیا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بورڈ کے اعلیٰ سطح پر کیا گیا جبکہ آئی پی ایل گورننگ کونسل اور بھارتی بورڈ کے تمام اراکین اس فیصلے میں شامل نہیں تھے۔

ایک بھارتی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں بھی بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان کی ریلیز کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا اور اس حوالے سے نہ تو کوئی مشاورت کی گئی اور نہ ہی باضابطہ آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے بنگلا دیشی کرکٹرز مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچز کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش حکومت نے آئی پی ایل کے میچز کی بنگلا دیش میں براہِ راست نشریات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]