پاک افغان سرحد پر کشیدگی، افغان طالبان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب،

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا منظر
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاک افغان سرحد پر کشیدگی، افغان طالبان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے مختلف سیکٹرز میں دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جس پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔

سرحدی کشیدگی میں اضافہ

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، جس کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی شروع کی۔

بیان میں کہا گیا کہ چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے مختلف سیکٹرز میں دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا۔

طالبان کو بھاری نقصان

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کو جوابی کارروائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کی متعدد چوکیاں اور عسکری سازوسامان تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ:

دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز
سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

باجوڑ میں افغانستان کی 2 چوکیاں تباہ کی گئیں

چترال سیکٹر میں ایک اہم چیک پوسٹ نشانہ بنی

مختلف سرحدی علاقوں میں طالبان کے ٹھکانے تباہ کیے گئے

آپریشن "غضب للحق” جاری

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر جاری کارروائیوں کو "غضب للحق” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کارروائی کے دوران چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

جانی نقصان کی اطلاعات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افغان طالبان کے تقریباً 30 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

شدید جوابی کارروائی کے باعث متعدد شدت پسند فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پاکستان کا مؤقف

ترجمان کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]