لندن کے فیئر فورڈ رائل ایئرفورس بیس میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر عسکری ایوی ایشن شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں پاک فضائیہ (PAF) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
اس شو میں 30 ممالک کی ایئر فورسز نے حصہ لیا، لیکن پاکستان کے JF-17 تھنڈر اور C-130 ہرکولیس طیارے سب پر بازی لے گئے۔
- JF-17 Thunder نے اپنی شاندار کارکردگی اور منفرد صلاحیتوں کی بنیاد پر "Spirit of the Meet” ٹرافی جیت لی۔
- جبکہ C-130 طیارہ — جسے پاکستان کی علامتی پہچان "شاہین” کے تھیم سے مزین کیا گیا تھا — نے بہترین نمائش اور فنکاری کے لیے "Concours d’Elegance” ایوارڈ حاصل کیا۔
پاک فضائیہ کا شاہکار شاہین ٹیٹو — جو دشمن پر ہیبت طاری کر دینے والی نگاہوں کے ساتھ تیار کیا گیا — دنیا بھر کے حاضرین اور ماہرین کی توجہ کا مرکز رہا۔
یہ اعزازات نہ صرف پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کے تکنیکی کمالات کا اعتراف ہیں بلکہ قومی وقار اور جذبہ حب الوطنی کے عکاس بھی ہیں۔