پاک بھارت میچ بائیکاٹ: آئی سی سی وفد محسن نقوی کو منانے لاہور پہنچ گیا

آئی سی سی وفد پاک بھارت میچ بائیکاٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ گیا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاک بھارت میچ بائیکاٹ: آئی سی سی وفد محسن نقوی کو منانے لاہور پہنچ گیا، ملاقات کے دوران تینوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کسی مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کی کوشش کی جائے گی

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے اہم مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد وائس چیئرمین عمران خواجہ کی سربراہی میں آج شام 4 بجے لاہور پہنچے گا۔ وفد کا مقصد پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے، کیونکہ یہ میچ ٹورنامنٹ کے ریونیو کا تقریباً 65 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کردی
فہیم اشرف کی شاندار اننگز، پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف فتح

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے عمران خواجہ کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے بائیکاٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات دور کریں اور معاملات کو کسی قابلِ قبول حل کی طرف لے جائیں۔

آئی سی سی وفد آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا، جس میں پاک بھارت میچ کے مستقبل، بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے فیصلے اور اس پر پاکستان کے اعتراضات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی شریک ہوں گے، جو آج ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ملاقات کے دوران تینوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کسی مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کے اس فیصلے کو جانبدارانہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی اور براڈکاسٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاک بھارت میچ کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے، تاہم آئی سی سی اس اہم میچ کو ہر صورت شیڈول کے مطابق کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]