پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج ڈھاکا میں ہونے والے پہلے میچ سے ہو رہا ہے۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ایک پُروقار تقریب میں ڈھاکا کے مقامی ہوٹل میں کی گئی، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتان موجود تھے۔
پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلا دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط حریف ہے، لیکن ہم نے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس سیریز سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
کرکٹ شائقین کی نظریں اس سیریز پر مرکوز ہیں، جو آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔