پاکستان کا افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب للحق شروع، افغان طالبان کو منہ توڑ جواب، متعدد چوکیاں تباہ

پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے آپریشن غضب للحق کا آغاز
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان کا آپریشن غضب للحق شروع، افغان طالبان کو منہ توڑ جواب، متعدد چوکیاں تباہ

(26 فروری 2026) — پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور ردعمل دیتے ہوئے آپریشن “غضب للحق” کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سکیورٹی فورسز دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اہم چیک پوسٹ کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، جبکہ دیگر سرحدی علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا منظر
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن غضب للحق میں باجوڑ کے ناوگئی سیکٹر، خیبر کے تیراہ، ضلع مہمند اور چترال کے ارندو سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کی کم از کم دو چوکیاں تباہ ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک افغان طالبان کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ دشمن کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی چوکیوں پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔

فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے ذریعے بھی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے باعث افغان طالبان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز بھی پھیلائی جا رہی ہیں، جنہیں مسترد کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے صورتحال کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے۔

بیان کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے علاقوں میں دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]