پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس 136,140 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یہ پیشرفت سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت معاشی توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی سطح کے عبور پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔