آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان مقرر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ تین میچز پر مشتمل اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان (وکٹ کیپر) بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ سیریز نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کے ساتھ کھیلی جائے گی، جس کا مقصد ٹیم کمبی نیشن کو مزید مضبوط بنانا اور آنے والے عالمی ایونٹس کی تیاری ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ تینوں ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔
🇵🇰 16-member squad unveiled for the 3-match T20I series vs Australia at Gaddafi Stadium, Lahore 🏟️
Read More: https://t.co/jXpe1oEAjx#PAKvAUS #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ewr8yJFRLL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2026