ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلوی بولر کاعجیب ریکارڈ، ایک اوور میں 10 وائیڈ بالز

جان ہیسٹنگز کی ناقص بولنگ ،شائقیں کی مایوسی کا منظر
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا کے بولر جان ہیسٹنگز نے اپنی لائن اور کنٹرول بالکل کھو دیا۔

پاکستان چیمپئنز کے خلاف کھیلتے ہوئے ہیسٹنگز نے ایک ہی اوور میں 10 وائیڈ بالز اور ایک نو بال کی، جو شاید ٹورنامنٹ کی سب سے ناقص بولنگ تھی۔

یہ منظر اس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب پاکستان کو جیت کے لیے صرف 19 رنز درکار تھے، اور جان ہیسٹنگز نے بغیر کسی پلاننگ کے گیندیں پھینکیں۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین حیران رہ گئے۔

آسٹریلوی فیلڈرز بھی بے بسی سے صرف دیکھتے رہے۔

پاکستان کی شاندار فتح : پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف صرف 8 اوورز میں حاصل کر لیا۔

شرجیل خان 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

صہیب مقصود نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]