کولمبو میں کرکٹ کا میدان سج گیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج، بارش کا امکان مگر میچ کی تیاری مکمل، 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر
ICC Men’s T20 World Cup میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں R. Premadasa Stadium میں ڈے نائٹ میچ میں مدِمقابل ہوں گی، مقابلے کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔
گرین شرٹس اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لی ہیں جبکہ کنڈیشنز اسپن بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہیں۔ پاکستانی اسپنر عثمان طارق اپنے منفرد ایکشن کی وجہ سے بھارتی بیٹرز کے اعصاب پر سوار ہیں، جبکہ سلو بولنگ میں ابرار احمد، محمد نواز، شاداب خان اور صائم ایوب بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
پیس اٹیک کی ذمہ داری شاہین آفریدی اور فہیم اشرف پر ہوگی، تاہم پاور پلے میں بھارتی بیٹرز کو قابو کرنا پاکستان کی کامیابی کے لیے ضروری ہوگا۔
بھارتی بیٹنگ لائن میں ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادو اور ہردیک پانڈیا نمایاں فارم میں ہیں۔ ادھر پاکستانی بیٹنگ کا انحصار صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور بابر اعظم پر ہوگا جبکہ ون ڈاؤن پر سلمان علی آغا سے بھی بڑی اننگز کی توقع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہو چکے ہیں جن میں بھارت نے 12 اور پاکستان نے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2007 کا ایک بال آؤٹ مقابلہ ٹائی ہوا تھا۔
موسم کی صورتحال
Sri Lanka Department of Meteorology کے مطابق کولمبو میں بادل چھائے رہیں گے تاہم پاک بھارت ٹاکرا کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان کم ہے۔
خلیج بنگال میں کم دباؤ کے باعث 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شام 6 سے 7 بجے کے دوران تقریباً 5.1 ملی میٹر جبکہ 7 سے 10 بجے کے درمیان 3.8 ملی میٹر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
اگر بارش ہوئی تو اوورز کم کیے جا سکتے ہیں، تاہم اسٹیڈیم میں نکاسی آب کا بہترین نظام موجود ہے اور گراؤنڈ عموماً 45 سے 60 منٹ میں کھیل کے قابل ہو جاتا ہے۔
سخت سکیورٹی انتظامات
ہائی وولٹیجپاک بھارت ٹاکرا کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسلح اہلکار دونوں ٹیموں کے ساتھ سائے کی طرح موجود ہیں جبکہ ہوٹل، پریکٹس سیشنز اور میچ ڈے موومنٹ کو بھی مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جبکہ بلیک میں بھی فروخت جاری ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کولمبو پہنچ چکی ہے جس سے سری لنکا کی سیاحت کو بھی فروغ ملا ہے۔
کولمبو۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب
سری لنکا کرکٹ کامحسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلی عہدیداران کی ملاقات
سری لنکن… pic.twitter.com/QpfJihZoxb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2026