پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 458 روپے فی لیٹر سے تجاوز، ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نئیپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جاری جنگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر توانائی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے متعلق مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صدر مملکت، وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے یہ فیصلہ کر رہی ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالا جا سکے۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے تحت کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی ہے تاکہ حکومتی اخراجات کم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے باعث توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور حکومت عوامی مشکلات کے باوجود ذمہ دارانہ فیصلے لینے پر مجبور ہے۔
جھٹ پٹ نوٹیفکیشن جاری، رات 12 سے پٹرول 458.41 روپے اور ڈیزل 520.35 روپے فی لیٹر ملے گا۔۔!!#petrol #petrolprice #oketchsalah #diesel #OilCrises pic.twitter.com/B2fvFQ22g9
— Arsalan Sahil Soomro (@Arsalan_Soomro_) April 2, 2026