عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے اور ڈیزل میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جسے اوگرا کل حکومت کو بھیجے گا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی معاشی دباؤ کے پیش نظر یہ رد و بدل ناگزیر ہے۔