وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ، ٹرائی نیشن سیریز میں کھلاڑیوں کا جذبہ اور لگن قابلِ ستائش ہے
اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا، جس میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے تینوں ٹیموں کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز میں شریک کھلاڑیوں نے جس جذبے، کھیل کی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان دوستی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سفر میں ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع کی فراہمی اور عالمی ٹیموں کے لیے محفوظ اور بہترین ماحول یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ میں کرکٹرز اور آفیشلز نے بھی پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ یادگار رہتا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ۔
ظہرانے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ… pic.twitter.com/O8I4c4B2M6
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 19, 2025