• Contact Us
  • About Us
جمعرات, 23 اکتوبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
in تازه ترین
وزیراعظم شہباز شریف انڈونیشیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کرتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے درمیان اسلام آباد میں دوطرفہ ملاقات

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آج انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانٹوو کے ساتھ قاہرہ میں G-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی خوشگوار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیل کے مغربی کنارے تک توسیعی عزائم پر پاکستان کی شدید مذمت: عالمی قانون اور فلسطینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

پی سی بی کا جنوبی افریقہ، سری لنکا اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی ٹیم اسکواڈ فائنل

اسلام آباد ایس پی خودکشی: پی ایس پی افسر عدیل اکبر کا افسوسناک انجام

وزیراعظم نے پاکستان کے انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی و تزویراتی تعلقات اور تجارت، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے باہمی فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کے نفاذ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیفری سمسودین نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانٹو کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں خصوصاً دفاعی پیداوار میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Tags: G-8 اجلاساسلام آباد ملاقاتاقتصادی تعاونانڈونیشیا وزیر دفاعپاکستان انڈونیشیا تعلقاتپرابوو سوبیانٹودفاعی پیداواردفاعی معاہدہدوطرفہ تعاونوزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

توہینِ مذہب مقدمات پر بڑا فیصلہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا حکم

Next Post

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا قہر، مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے مغربی کنارے تک توسیعی عزائم کی مذمت
تازه ترین

اسرائیل کے مغربی کنارے تک توسیعی عزائم پر پاکستان کی شدید مذمت: عالمی قانون اور فلسطینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی کے ساتھ پاکستان قومی ٹیم اسکواڈ 2025
تازه ترین

پی سی بی کا جنوبی افریقہ، سری لنکا اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی ٹیم اسکواڈ فائنل

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
اسلام آباد ایس پی خودکشی: جائے وقوعہ پر پولیس اہلکار
تازه ترین

اسلام آباد ایس پی خودکشی: پی ایس پی افسر عدیل اکبر کا افسوسناک انجام

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
اسحاق ڈار اور پولینڈ تعلقات پر مشترکہ پریس کانفرنس
بریکنگ نیوز

اسحاق ڈار اور پولینڈ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
آئی ایم ایف کا گندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان کی وضاحت
تازه ترین

آئی ایم ایف کا گندم پالیسی پر اعتراض: پاکستان نے تحفظات پیش کر دیے

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
عظمیٰ بخاری لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
پاکستان

رضوی برادران کی گرفتاری: عظمیٰ بخاری کا مؤقف اور حکومتی حکمت عملی

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
تازه ترین

پنجاب لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سخت، سوشل میڈیا پر شر انگیزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ، مریم نواز

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
Next Post
بارش کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں پانی میں ڈوبی سڑک اور عوام کی مشکلات

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا قہر، مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

Comments 1

  1. پنگ بیک: انڈونیشیا اسکول عمارت حادثہ، طالبعلم جاں بحق اور 65 دب گئے
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • کراچی میں نہم جماعت کے امتحانات کے نتائج — سائنس گروپ میں 78 فیصد طلبہ کامیاب

    کراچی بورڈ نے نہم جماعت کے نتائج جاری کر دیے طلبہ میں خوشی کی لہر

    604 shares
    Share 242 Tweet 151
  • سونے کی قیمت آج: فی تولہ 200 روپے کمی – تازہ ترین ریٹ 2025

    1007 shares
    Share 403 Tweet 252
  • اسلام آباد ایس پی خودکشی: پی ایس پی افسر عدیل اکبر کا افسوسناک انجام

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • وزیراعظم سمیت 25 فیصد اراکین قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس میں غیر حاضر، رپورٹ

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    755 shares
    Share 302 Tweet 189
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar