پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے 22 جولائی کی شب اور 23 جولائی کو ملک کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں موجودہ موسمی حالات کے باعث گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
22 جولائی کو شام ساڑھے پانچ بجے جاری کی گئی تنبیہ کے مطابق:
آج رات اور 23 جولائی کو موسلا دھار بارش سے اِن علاقوں کے ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر
اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، نوشہرہ اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے
خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے
جبکہ آندھی اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جیسے کچے گھروں کی چھت/دیوار، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل گِر سکتے ہیں