کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جب کہ ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی اور ایس ایچ او گزری سمیت دیگر افسران اس میں شامل ہیں۔
تحقیقات میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ اداکارہ کی موت کسی حادثے، خودکشی یا قتل کا نتیجہ تو نہیں۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر پچھلے سات سال سے اسی فلیٹ میں مقیم تھیں، اور ان کی موت نے شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔