• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 27 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
in پاکستان
دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹس کی 2025 کی فہرست، سنگاپور سرفہرست، پاکستان نچلی پوزیشن پر

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی 2025 کی فہرست کے مطابق، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار، پاکستانی پاسپورٹ 96ویں نمبر پر

590
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter


دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ہیلنے اینڈ پارٹنرز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں تین ایشیائی ممالک بازی لے گئے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب: پاکستان کی امن و مذاکرات کی پیشکش

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق: دروژبہ-VIII سے عسکری تعلقات مضبوط

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاک فوج اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے

22 جولائی کی شب جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پردوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

تیسرا نمبر مشترکہ طور پر 6 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 189 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔ یہ ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین ہیں۔

بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 188 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

187 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا ٹاپ 10 سے باہر نکلنے کے قریب ہے اور ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آنے والا پاسپورٹ ہے۔

اس پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 34 درجے بہتری آئی اور اب یہ 8 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح چین کی رینکنگ میں بھی 10 سال کے دوران 34 درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ ابھی 60 ویں نمبر پر ہے۔جبکہ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں 

پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے پاکستان سے نیچے عراق (97)، شام (98) اور افغانستان (99) رہے۔ پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلا دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Tags: افغانستانامریکا پاسپورٹپاسپورٹ رینکنگ 2025پاکستانی پاسپورٹجاپانجنوبی کوریادنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹسسنگاپور پاسپورٹکمزور ترین پاسپورٹسہینلے اینڈ پارٹنرزویزا فری ممالک
Previous Post

اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

Next Post

لیونل میسی 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے، اے ایف اے کی تصدیق

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی
پاکستان

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب: پاکستان کی امن و مذاکرات کی پیشکش

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق
پاکستان

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق: دروژبہ-VIII سے عسکری تعلقات مضبوط

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان: پاک فوج اور عالم اسلام کے مسائل پر نظر
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاک فوج اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
چاغی میں گرفتار فتنۃ الہندوستان دہشتگرد جہانزیب کا اعترافی بیان
پاکستان

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان دہشتگرد جہانزیب کے ہوش ربا انکشافات

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کر دی
پاکستان

جامعہ کراچی ڈگری منسوخی کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کالعدم

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات – پاکستان امریکہ تعلقات میں نیا باب
بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاکستان-امریکہ تعلقات میں نیا موڑ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی
پاکستان

گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ فائرنگ سے 5 افراد زخمی، تحقیقات جاری

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
Next Post
لیونل میسی ارجنٹینا کی جرسی میں خوشی مناتے ہوئے، 2026 فیفا ورلڈ کپ کی قیادت کی تصدیق کے بعد۔

لیونل میسی 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے، اے ایف اے کی تصدیق

Comments 2

  1. پنگ بیک: مونس علوی پر ہراسانی ثابت، 25 لاکھ جرمانہ اور کے الیکٹرک سے برطرفی
  2. پنگ بیک: پاسپورٹ بیگ لاک ختم: فوری سروسز متعارف
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1225 shares
    Share 490 Tweet 306
  • سونے کی قیمت آج: فی تولہ 200 روپے کمی – تازہ ترین ریٹ 2025

    882 shares
    Share 353 Tweet 221
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    631 shares
    Share 252 Tweet 158
  • ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    694 shares
    Share 278 Tweet 174
  • ایشیا کپ سپر فور: بھارت اور سری لنکا کا دبئی میں بڑا مقابلہ

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar