آمدنی میں اضافہ، مگر پی ٹی سی ایل بحران کا شکار - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
اتوار, 7 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

آمدنی میں اضافہ، مگر پی ٹی سی ایل بحران کا شکار

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
in ٹیکنالوجی
پی ٹی سی ایل ہیڈ آفس کی عمارت اور مالیاتی رپورٹ

پی ٹی سی ایل کا ہیڈ آفس، جسے مالی مشکلات اور خسارے کا سامنا ہے

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

یہ بھی پڑھیے

وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ

انسٹا گرام سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ مکمل گائیڈ

ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے ٹاپ 10 ماحولیاتی سائنسدانوں میں شامل

اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ ادارہ اب بھی مسلسل خسارے کا شکار ہے، جس پر اس کی مالی صحت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
خبر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اس عرصے کے دوران 7.2 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا، جس سے اس کے مجموعی نقصانات 43.6 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی فہرست میں اوپر آ گیا ہے، جو مالی سال 24-2023 کے پہلے نصف میں دسویں نمبر پر تھا، اب ساتویں پوزیشن پر آ چکا ہے۔
وزارتِ خزانہ نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کو خریدنے کے مجوزہ منصوبے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ سودا مناسب طریقے سے نہ سنبھالا گیا تو یہ نہ صرف پی ٹی سی ایل گروپ کی مالی حالت کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے بلکہ اس کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کوششوں اور مستقبل میں بنیادی شعبوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بھی محدود کر دے گا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل پر واجب الادا پنشن کی رقم بھی 42.84 ارب روپے تک جا پہنچی ہے، جو ادارے کی مالی ذمہ داریوں میں مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مالی سال 06-2005 میں، جب پی ٹی سی ایل کا انتظام متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات کو سونپا گیا، ادارے نے 20.78 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔
اتصالات نے پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص حاصل کیے تھے، جب کہ حکومتِ پاکستان کے پاس اب بھی 62 فیصد حصص ہیں اور باقی 12 فیصد عوامی سرمایہ کاروں کے پاس ہیں۔
پی ٹی سی ایل گروپ میں اس کی ذیلی سیلولر کمپنی یوفون اور مائیکروفنانس ادارہ یو بینک بھی شامل ہیں، وزارت خزانہ نے ٹیلی نار پاکستان کی مجوزہ خریداری کو ایک دلیرانہ سٹریٹجک قدم قرار دیا ہے، جس سے گروپ کی مارکیٹ پوزیشن کو مستحکم کرنے، اخراجات میں کمی، اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس اقدام میں نمایاں خطرات بھی پوشیدہ ہیں، جنہیں نظرانداز کرنا پی ٹی سی ایل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Tags: FY2024PTCLاتصالاتپاکستان ٹیلی کمیونی کیشنٹیلی کام انڈسٹریٹیلی نار خریداریخسارہوزارت خزانہیو بینکیو فون
Previous Post

فارم 47 کے وزیر اعلیٰ صرف مہمان ہیں، صوبائی حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے: ترجمان جے یو آئی (ف)

Next Post

نائب وزیراعظم اور ازبک وز یر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ازبک، افغان، پاک ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ
ٹیکنالوجی

وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 6, 2025
انسٹا گرام سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں – مکمل گائیڈ
ٹیکنالوجی

انسٹا گرام سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ مکمل گائیڈ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 5, 2025
ڈاکٹر عابد رضا
تعلیم

ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے ٹاپ 10 ماحولیاتی سائنسدانوں میں شامل

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
آئی فون 17 پرو میکس کیمرہ فیچرز
ٹیکنالوجی

آئی فون 17 پرو میکس: ڈیزائن اور نئی لیکس نے سب کو حیران کردیا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
چیٹ جی پی ٹی خرابی
ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی خرابی: بھارت اور امریکہ میں سب سے زیادہ اثرات

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
ٹک ٹاک میسجنگ فیچرز کے ساتھ آڈیو نوٹس اور گروپ چیٹس کا نیا تجربہ
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میسجنگ فیچرز: واٹس ایپ کے لیے نیا اور بڑا چیلنج

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
نیوکلیئر توانائی سے بجلی کی پیداوار
ٹیکنالوجی

نیوکلیئر توانائی سے بجلی کی پیداوار نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنایا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 1, 2025
Next Post
اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر

نائب وزیراعظم اور ازبک وز یر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ازبک، افغان، پاک ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں

    سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    707 shares
    Share 283 Tweet 177
  • پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دیکھنے کا موقع

    613 shares
    Share 245 Tweet 153
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    937 shares
    Share 375 Tweet 234
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    605 shares
    Share 242 Tweet 151
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    604 shares
    Share 242 Tweet 151
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar