پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ، اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ مار دیا
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت غیر معمولی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو سرِ عام تھپڑ دے مارا۔
اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت جاری تھا کہ اچانک خالد نثار اپنی نشست سے اٹھے اور حکومتی بینچز کی طرف بڑھ کر احسان ریاض پر ہاتھ اٹھایا۔ واقعے کے فوراً بعد ایوان میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
ڈپٹی اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا تاکہ معاملے کی نوعیت کو سمجھا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رکن کا مؤقف تھا کہ حکومتی رکن کی جانب سے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے جس پر وہ اپنا ضبط کھو بیٹھے، جبکہ حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ یہ عمل پارلیمانی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ واقعے کے بعد خالد نثار ڈوگر ایوان میں قہقہے لگاتے اور ہنستے رہے، جو اپوزیشن اراکین کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پر دیکھا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے واقعے پر دونوں جانب سے وضاحتیں سننے کے بعد معاملے کی انکوائری کی یقین دہانی کروائی ہے۔
— Nazia Aftab (@NaziaAftab09) July 28, 2025