پاکستان میں رمضان المبارک 2026 کے آغاز ، پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان

پاکستان میں رمضان المبارک 2026 کے چاند سے متعلق فلکیاتی پیش گوئی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان میں رمضان المبارک 2026 کے آغاز ، پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا


اسلام آباد : پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق فلکیاتی حسابات پر مبنی اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات خاصے مضبوط ہیں، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

چاند کی پیدائش کا وقت

خیبرپختونخوا میں بارش، فباری اور برفباری کا امکان
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش کے بعد اس کی عمر اور موسمی حالات رویت کے لیے سازگار دکھائی دے رہے ہیں، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

18 فروری کو رویت کا قوی امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان موجود ہے۔ اسی بنیاد پر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہو سکتا ہے۔

کراچی میں چاند کی عمر اور غروب کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ اسی روز سورج غروب ہونے کا وقت شام 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند شام 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہو گا، جو کہ رویتِ ہلال کے لیے ایک موزوں دورانیہ تصور کیا جاتا ہے۔

یکم رمضان المبارک

فلکیاتی تجزیے کے مطابق 18 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات کے باعث پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم ماہِ صیام کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]