اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔راشد نسیم نے انگلینڈ کے ’جوشوا لیالا ‘ کا تیز ترین باکسنگ پنچز کا ریکارڈ توڑا۔ راشد نسیم نے ایک منٹ میں جوشوا کے 374 پنچز کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔
راشد نسیم انفرادی طور پر اب تک 126 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈز توڑ چکے، انہوں نے انگلینڈ، چین،اٹلی، ایران، مصر، جرمنی، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کو بھی متعدد ریکارڈز سے محروم کیا ہے۔