ریحام خان نے پاکستان ریپبلک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
کراچی: پاکستان کی سیاست میں ایک نیا باب کھل گیا ہے، ریحام خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت پاکستان ریپبلک پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔
ریحام خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت عوام کی آواز بنے گی اور حکمرانوں کا بھرپور محاسبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا:
پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں آئی ہے۔ ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، چاہے کوئی برداشت کرے یا نہ کرے۔
انہوں نے میڈیا اور صحافیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:
پرائم ٹائم شوز میں صرف حکومت کے آنے جانے کی بات ہوتی ہے، اصل مسائل دکھائے نہیں جاتے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کئی بار شمولیت کی پیشکشیں ہوئیں، لیکن انہوں نے خود اپنی راہ چننے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ:
حق کی بات کرنے پر شو بند کروا دیا جاتا ہے، صحافی اسائمنٹ بدلنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ہم یہ سلسلہ ختم کرنے نکلے ہیں۔