ماسکو : روس کے مشرقی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کا زبردست زلزلہ آیا ہے، جس نے پورے خطے میں شدید تباہی مچا دی۔
زلزلے کے فوری بعد امریکہ، چین، جاپان، فلپائن، ایکواڈور اور دیگر کئی ممالک نے سونامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
زلزلے کی شدت اور اثرات:
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کمچاٹکا کے ساحلی علاقے میں زمین کے اندر آیا۔
کئی عمارتیں گر گئیں، درجنوں علاقے زیر آب آ گئے۔
سمندر سے 3 سے 4 میٹر بلند لہریں کمچاٹکا کے ساحل سے ٹکرائیں۔
گورنر کمچاٹکا نے کہا: "یہ زلزلہ گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے طاقتور تھا، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔”
عالمی سونامی وارننگ:
زلزلے کے بعد متعدد ممالک نے ممکنہ سونامی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے:
جاپان: ہوکائیدو کے ساحل سے لہریں ٹکرائیں، ایمرجنسی سائرن بجا دیے گئے، ٹوکیو میں ہائی الرٹ۔
چین: مشرقی ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری، لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت۔
امریکہ: ریاست ہوائی میں ہنگامی حالت نافذ، جزیرہ اوواہو کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ لوگوں کو اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری۔
ایکواڈور: امریکی سونامی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ وہاں بھی 10 فٹ تک بلند لہریں ٹکرا سکتی ہیں۔
Japan right now as Tsunami waves begin.
It's massive OMG#Tsunami #earthquake #Japan
Strong earthquake in Russia#Tsunami #earthquake #Russia #Trending #earthquakerussia #Breaking #Earthquake #Tsunami #PacificAlert #Tsunamiwarning#Japan #Russia #Hawaii #Alaska pic.twitter.com/go1SxP3euQ
— 🦁Vinay🦁 (@urstruly_Cult) July 30, 2025
عالمی ردعمل:
جاپانی وزیراعظم نے ایمرجنسی اجلاس بلا لیا، نیوکلیئر پاور پلانٹس خالی کرا لیے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوائی میں لوگوں کو فوری احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔
روس میں 8.8 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی، امریکا، چین، جاپان میں سونامی وارننگ جاری......
تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں📷📷:
📷https://t.co/Ia0dxDiRgz pic.twitter.com/Znky8hKlnH
— The Daily Raees ul Akhbar (@raees_ul_akhbar) July 30, 2025
Comments 1