پاک بھارت میچ سے قبل سلمان علی آغا کا بیان، دونوں ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی یا نہیں، فیصلہ میدان میں ہی ہوگا، جیت کا عزم
کولمبو (14 فروری 2026): سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، تاہم ماضی کو بدلا نہیں جا سکتا لیکن بہتر کھیل پیش کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی یا نہیں، اس کا فیصلہ میدان میں ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہا، مگر ٹیم نے اس سے سیکھا ہے اور کل بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے مکمل تیاری کی ہے۔
بھارت کے خلاف مکمل پلان تیار

کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی اور پوری بھارتی ٹیم کے خلاف حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
عثمان طارق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان آغا نے انہیں ٹیم کا “ٹرمپ کارڈ” قرار دیا اور کہا کہ ان کا بولنگ ایکشن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کلیئر ہے، اس لیے اس معاملے پر غیر ضروری بحث کی ضرورت نہیں۔
بابر اعظم سے امیدیں وابستہ
کپتان نے کہا کہ بابر اعظم عمدہ فارم میں ہیں اور مسلسل رنز بنا رہے ہیں، جو ٹیم کے لیے اطمینان کی بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم کل بھی ایک بڑی اننگز کھیلیں گے۔
کنڈیشنز اور حکمت عملی
سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں اسپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی فیصلہ کن ہوگی۔ اگر بارش کے باعث اوورز کم ہوئے تو اس صورتحال کے لیے بھی حکمت عملی تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی اضافی دباؤ کا باعث بنتی ہے کیونکہ سب کی نظریں کپتان پر ہوتی ہیں، مگر ٹیم سری لنکا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہے اور بہترین فائنل الیون کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
Salman Ali Agha said "I hope Abhishek Sharma plays tomorrow and he's recovering well. We want to play against the best"#PAKvIND #INDvPAK pic.twitter.com/cy65yzmkkG
— Khan (@ccricket713) February 14, 2026