لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کا تاثر اشرافیہ کی پیدا کردہ سازش ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی قائدین کا لاہور میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پارٹی متحد اور پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ عدلیہ، ریاست اور قوم کی اصل آزادی ہوگی۔
انہوں نے حکومت پر چینی بحران کے حوالے سے بھی کڑی تنقید کی اور اعلان کیا کہ اب تحریک ہر گھر سے نکلے گی اور ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔