سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، سعودی سپریم کورٹ کی باضابطہ تصدیق

سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں رمضان کا چاند کا اعلان کردیا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، سعودی سپریم کورٹ کی باضابطہ تصدیق

رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے افتتاح کی تقریب
رمضان میں مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے امداد دی جائے گی

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد مملکت میں بدھ 18 فروری 2026 کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یکم رمضان 1447 ہجری بدھ کے روز ہوگی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ مکہ، مدینہ، تمیر اور سدیر سمیت دیگر شہروں میں ہلال نظر آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا۔

رمضان المبارک اسلامی تقویم کا نواں مہینہ ہے، جسے عبادات، روزوں اور روحانی تربیت کا مہینہ قرار دیا جاتا ہے۔ مملکت بھر میں مساجد میں خصوصی عبادات اور تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]