ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ پوجا گھئی نے شیفالی جریوال کی موت سے قبل گزارے گئے دن سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔
شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے اچانک 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔
گزشتہ روز شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔
اس کے بعد اب شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں‘۔
پوجا گھئی کے مطابق ’ میرے نزدیک یہ نارمل ہے کیوں کہ ہم سب وٹامن سی لیتے ہیں اور کورونا سے متاثرہ تقریباً تمام ہی افراد باقاعدگی سے وٹامن سی لیتے ہیں ‘۔
پوجا کے مطابق’ پولیس شیفالی کے گھر آئی ڈرپ اور ادویات پہنچانے والے شخص سے پوچھ گچھ کررہی ہے‘ ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شیفالی تقریباً 10 سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات بشمول گلوٹھاتھائیون لے رہی تھیں، مرنے سے قبل شیفالی نے صبح سویرے پوجا بھی کی تھی، دوپہر میں معمول کے مطابق ڈرپ لی جسے وہ سال بھر سے استعمال کررہی تھیں لیکن اس کے بعد رات 10 بجےشیفالی اپنے گھر میں گرگئی تھیں، ان کے شوہر انہییں اسپتال لے گئے لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔