اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد دوسرے اضلاع میں جانے والے افسران ایس ایس پی یاسر آفریدی اور ایس پی خان زیب کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر افسران کی شرکت۔ آئی جی اسلام آباد نے دونوں افسران کی اسلام آباد میں خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تحائف دئیے۔