سویٹنر یا مصنوعی مٹھاس کے استعمال سے بچوں میں قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے تحقیق - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 6 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

سویٹنر یا مصنوعی مٹھاس کے استعمال سے بچوں میں قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے تحقیق

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
in صحت
تحقیق کے مطابق مصنوعی سویٹنرز بچوں میں قبل از وقت بلوغت کے خطرے کو بڑھاتے ہیں

تائیوان کی تحقیق: بچوں میں استعمال ہونے والے سویٹنرز جیسے aspartame اور sucralose قبل از وقت بلوغت کا باعث بن سکتے ہیں

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

مختلف غذاؤں ور مشروبات میں عام استعمال ہونے والے سویٹنرز یا مصنوعی مٹھاس سے بچوں میں قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہ بات تائیوان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیے

گھریلو انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ: صحت، طاقت اور توانائی کا خزانہ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ – 24 گھنٹوں میں 56 نئے مریض

کھانے اور بیکنگ میں کیلے کے چھلکوں کا استعمال – حیران کن فوائد

Taipei میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 1400 سے زائد بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تھا۔

تحقیق میں سویٹنرز کے استعمال اور قبل از وقت بلوغت کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

عام طور پر لڑکیوں میں 9 جبکہ لڑکیوں میں 8 سال کی عمر سے قبل بلوغت کو قبل از وقت قرار دیا جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران ان بچوں کی غذائی عادات کی تفصیلات سوالناموں کے ذریعے حاصل کی گئی جبکہ پیشاب کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام استعمال ہونے والی سویٹنرز جیسے aspartame، sucralose اور دیگر کے استعمال سے قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس طرح کے سویٹنرز کو ڈائٹ مشروبات، فلیور دہی، شوگر فری چیونگم، cereals اور بچوں کی کچھ ادویات میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔

درحقیقت سویٹنرز کا استعمال جتنا زیادہ کیا جائے گا، قبل از وقت بلوغت کا خطرہ اتنا زیادہ ہوگا۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں متعدد تحقیقی رپورٹس میں بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں قبل از وقت بلوغت کی شرح بڑھی ہے۔

قبل از وقت بلوغت سے صحت پر طویل المعیاد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سویٹنرز سے ان بچوں میں قبل از وقت بلوغت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جن میں مخصوص جینز موجود ہوتے ہیں جن کو قبل از وقت بلوغت سے منسلک کیا جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں موجودہ عہد کی غذائی عادات خاص طور پر سویٹنرز کے استعمال اور قبل از وقت بلوغت کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکا میں ایک طبی کانفرنس کے موقع پر پیش کیے گئے

Tags: Taipei Medical Universityبچوں کی خوراکبچوں کی صحتتحقیقسویٹنرزصحت سے متعلق تحقیقغذائی عاداتقبل از وقت بلوغتمصنوعی مٹھاسوالدین کے لیے معلومات
Previous Post

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میدان تیار، بھارتی حکومت نے گرین سگنل دے دیا

Next Post

بارشوں کی تباہی جاری، ملک بھر میں مون سون اسپیل سے مزید 37 اموات

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

گھریلو انرجی ڈرنک
صحت

گھریلو انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ: صحت، طاقت اور توانائی کا خزانہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 6, 2025
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ – صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 1181 تک پہنچ گئی
صحت

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ – 24 گھنٹوں میں 56 نئے مریض

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 5, 2025
کھانے اور بیکنگ میں کیلے کے چھلکوں کا استعمال اور حیران کن صحت کے فوائد
صحت

کھانے اور بیکنگ میں کیلے کے چھلکوں کا استعمال – حیران کن فوائد

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
سی ٹی اسکین کینسر کا خطرہ
صحت

سی ٹی اسکین کینسر کا خطرہ: حقائق، خدشات اور ماہرین کی رائے

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
چکنائی والے کھانے دمہ
صحت

چکنائی والے کھانے دمہ کی بڑی وجہ بن سکتے ہیں، نئی تحقیق

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
کریئیٹین سے بھرپور غذائیں
صحت

کریئیٹین سے بھرپور غذائیں: عضلات کی صحت کیلئے بہترین قدرتی ذرائع

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
پلاسٹک کی بوتل کے نقصانات انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ
صحت

پلاسٹک کی بوتل کے نقصانات – صحت کے لیے ایک خاموش زہر

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 1, 2025
Next Post
اوکاڑہ میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں مکمل زیر آب، شہری شدید مشکلات کا شکار

بارشوں کی تباہی جاری، ملک بھر میں مون سون اسپیل سے مزید 37 اموات

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    920 shares
    Share 368 Tweet 230
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    597 shares
    Share 239 Tweet 149
  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    611 shares
    Share 244 Tweet 153
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    595 shares
    Share 238 Tweet 149
  • پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں آگ لگ گئی – 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک مہنگا

    644 shares
    Share 258 Tweet 161
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar