آسٹریلیا: سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
سڈنی (رئیس الاخبار) :— آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 12 شہری زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو مسلح افراد نے ساحل پر موجود شہریوں پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ اس وقت ہوا جب علاقے میں یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کی تقریب جاری تھی، جس کے باعث ساحل پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے مسلح شخص کو پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ کے بعد سڈنی پولیس نے بونڈی بیچ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک ساحلی علاقے سے دور رہیں۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے محرکات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی یا نفرت انگیز جرم کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ کے بعد آسٹریلیا بھر میں سیکیورٹی اداروں کو چوکس کر دیا گیا ہے جبکہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
⚠️HASSAS⚠️
Avustralya’nın Sidney kentinde bulunan Bondi Plajı’nda silahlı saldırı düzenlendi.
Saldırıda en az 10 kişinin yaralandığı öğrenildi. pic.twitter.com/CJLQ4nTZLQ
— Vartonun ÖZGÜR SESİ (@vartonun) December 14, 2025
One Response