ڈیرہ بگٹی گیس دریافت، ماڑی انرجی لمیٹڈ کا بڑا اعلان

ڈیرہ بگٹی میں ماڑی انرجی کی جانب سے گیس کی دریافت

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں توانائی کے شعبے کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں ماڑی انرجی لمیٹڈ نے تبری-ون کنویں سے قدرتی گیس کی کامیاب دریافت کا اعلان کیا ہے، جو ملکی توانائی بحران میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر قلات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے کی گئی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹر کرم الٰہی کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے، جبکہ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بلوچستان پاکستان کی ترقی کی کنجی ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ جی ایچ کیو میں 18ویں نیشنل ورکشاپ آن بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوامی فلاح، ترقیاتی اقدامات، بھارتی حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے پختہ عزم پر روشنی ڈالی۔

قلات میں کامیاب آپریشن 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کا خاتمہ، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بھارتی سرپرست دہشتگردوں

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن اور عزم استحکام مہم جاری رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل

آرمی چیف عاصم منیر کا بلوچستان ورکشاپ میں خطاب، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف جلد اقدامات

راولپنڈی — پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں واضح کیا کہ ’’فتنہ انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام باصلاحیت اور محبِ وطن ہیں۔ انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا نیٹ ورکس اور ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ جیسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ عاصم منیر نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، نوجوانوں کی شمولیت، اور سول و عسکری ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن، خوشحالی اور خودمختاری کے لیے عوامی اعتماد بنیادی ستون ہے۔

سمندری طوفان شکتی: سندھ و بلوچستان میں بارش کا الرٹ

سمندری طوفان شکتی

شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کا 10 واں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ طوفان کراچی سے 800 کلومیٹر دور ہے اور سندھ و بلوچستان میں ہلکی بارش اور سمندری طغیانی کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]