کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط،بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کا کامیاب آپریشن میں کلیدی کردار
کوئٹہ : کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ قلات کی معاونت سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ ضبط کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت 25 کروڑ 13 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابقکسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی کے دوران غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا برآمد کیا گیا جو کسٹمز قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ سامان کی قیمت، انشورنس اور فریٹ (CIF) کا تخمینہ 25 کروڑ 13 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

یہ کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جو اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مسلسل اور مؤثر کوششوں کی عکاس ہے۔ بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر معاونت نے اس کامیاب آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ادھر کسٹمز حلقوں میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی کو موجودہ قیادت کی پالیسیوں کا عملی نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ چیف کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پاکستان باسط مسعود عباسی کی جانب سے کوئٹہ میں ڈاکٹر کرم الٰہی کو کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ تعینات کرنے کے فیصلے کو نہایت مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرم الٰہی کی قیادت میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اسمگلروں کی کمر توڑ دی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کی ضبطگیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کسٹمز انفورسمنٹ کی سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ ملکی معیشت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
Collectorate of #CustomsEnforcement Quetta has seized smuggled goods worth Rs. 251.325 million in a successful intelligence-based operation conducted with the support of #LEAs and District Administration #Kalat.1/2 #AntiSmuggling @PTVNewsOfficial @IRSPakistan pic.twitter.com/dKhBSUfc7Z
— FBR (@FBRSpokesperson) January 3, 2026