وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سمندری طوفان سے ہونے والے شدید بارشوں، سیلاب اور تودے گرنے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، زخمیوں کے لیے نیک خواہشات اور متاثرین کی فوری بحالی کے لیے ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔
شہباز شریف کا کامیاب دورہ ملائیشیا اختتام پذیر، وزیراعظم انور ابراہیم نے خود ائیرپورٹ سے الوداع کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کا چار روزہ کامیاب سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے دوران انہیں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ دی گئی، سرمایہ کاری معاہدے طے پائے، اور دونوں ممالک نے تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ روانگی کے وقت ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے غیر معمولی پروٹوکول کے ساتھ خود الوداع کہا۔
دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے پاکستان ملائیشیا تعلقات مزید مستحکم، انور ابراہیم کا اعلان

پاکستان اور ملائیشیا نے دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا، وزیراعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کا دورہ 2025: پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات میں نئی روح

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کریں گے۔ دورے کا مقصد معاشی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔