پاکستان کو 6 نومبر کے پاک افغان مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ استنبول میں چار روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان نے واضح کیا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان نے قطر اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھے گا۔
ترکیہ کا 102واں یومِ جمہوریہ — پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی مبارکباد اور یکجہتی کا عزم

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اخوت و تعاون کے رشتے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: پاک افغان مسئلہ جلد اور بہتر انداز میں حل ہوگا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاک افغان مسئلہ جلد حل کریں گے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔
اسحاق ڈار اور پولینڈ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن

اسحاق ڈار اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دونوں ممالک نے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
امریکا نے ہماری سلامتی پر حملہ کیا ہے، کولمبیا کے صدر کا امریکی حملے پراحتجاج

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی فوج کی کولمبیا کے ساحلی پانیوں میں مبینہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدر نے کہا کہ امریکہ نے ایک بے گناہ ماہی گیر کو نشانہ بنایا اور کولمبیا کسی بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔
بھارت روسی تیل خریداری کمی: امریکی دباؤ یا خودمختاری چیلنج؟

بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر کے عالمی توانائی منڈی میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ قدم امریکی دباؤ یا بھارت کی خودمختار پالیسی کا امتحان ہو سکتا ہے، جس کے عالمی اور معاشی اثرات جلد سامنے آئیں گے۔
ٹرمپ، السیسی، اردوان، اور امیر قطر کے غزہ امن معاہدہ پر دستخط، مشرقِ وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز

شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ، مصری صدر السیسی، ترک صدر اردوان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے غزہ امن معاہدے پر تاریخی دستخط کیے۔
یہ معاہدہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور تعمیرِ نو فنڈ کے قیام کا ضامن ہے۔
عالمی رہنماؤں نے اسے مشرقِ وسطیٰ میں امن، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔
امریکی پولیس نے فرانسیسی صدر کو سڑک پر روک د یا، صدر میکرون کا ٹرمپ کو فون

نیویارک میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پولیس نے ان کا قافلہ روک دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کی وجہ سے سڑک بند تھی، جس پر میکرون نے پیدل سفر کیا اور عوام کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ کی ملاقات

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی چیلنجز اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔