فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کے کمانڈر انچیف جی ایچ کیو میں ملاقات کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ معزز مہمان کا جی ایچ کیو آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھاکر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

One Response

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM