سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد، رپورٹ طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے فوری ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ عدالت نے 9 مئی مقدمات، سائفر کیس اور ہتکِ عزت کیسز میں بھی اہم فیصلے کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے اور سماعتیں ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، اہلِ خانہ اور رہنما واپس

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آنے والے رہنما اور اہلِ خانہ کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان نے تین گھنٹے دھرنا دیا مگر ملاقات نہ ہو سکی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے پر پولیس سے ٹکراؤ، فیکٹری ناکہ پر دھرنا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات کے باعث اڈیالہ جیل پہنچے مگر پنجاب پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے پر روک دیا جس کے بعد انہوں نے وہیں دھرنا دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایم این اے شاہد خٹک، ایم پی اے مینا خان آفریدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ جیل روڈ اور اطراف میں سخت سیکیورٹی تعینات ہے جبکہ متعدد ناکوں پر اضافی نفری گشت کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناسازی کی خبریں تشویش بڑھا رہی ہیں، ہم آج ملاقات چاہتے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں عوام کا اعتماد متاثر ہوا ہے اور 95 فیصد ووٹر گھروں میں رہے، جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملاقات نہ ہونے پر خدشات بڑھ رہے ہیں اور وہ تمام قانونی راستوں پر غور کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت پر بھاری مالی بے ضابطگیوں کے الزامات بھی لگائے۔