پاکستان بورڈ آف پیس کا حصہ تو ہے مگر ابراہام معاہدے سے کوئی تعلق نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے۔ پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے نیک نیتی سے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، تاہم پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔
ٹرمپ کی پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت، دفتر خارجہ کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی، وزارتِ خارجہ نے دعوت موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کا حامی، علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے، پاک سعودی روابط، چین اور افغانستان سے متعلق مؤقف اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔
برطانیہ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید احتجاج، قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈی مارش

پاکستان نے برطانیہ میں پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈی مارش کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی سرزمین سے پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے خلاف دھمکی آمیز بیانات اور بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر احتجاج ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف برطانوی قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا شدید ردعمل، بھارت کو باضابطہ خط ارسال: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانگرنس

پاکستان نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کے لیے بھارت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو پاکستان کی زرعی، معاشی اور آبی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون کا حجاب زبردستی اتارنے کے واقعے پر بھی سخت ردعمل دیا گیا۔
تاجکستان ڈرون حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمت

پاکستان نے تاجکستان میں چینی کمپنی کے 3 ملازمین کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق مسلح ڈرون کا استعمال افغانستان سے درپیش بڑھتے ہوئے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے چین اور تاجکستان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف بحرین روانہ، پاک بحرین باہمی شراکت داری مضبوط بنانےکا عزم

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ تعلقات کی مضبوطی، نئی شراکت داری کی راہیں متعین کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
اسرائیلی قابض افواج کے غزہ میں تازہ حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے بعد اسحٰق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ ، یورپی یونین کے ساتھ ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ شیڈول

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بیلجیئم روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 19 سے 21 نومبر تک یورپی یونین کے ساتھ ساتویں پاکستان–ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ڈائیلاگ 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لے گا۔ اسحٰق ڈار برسلز میں ای یو انڈو–پیسیفک وزارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے اور یورپی یونین کے متعدد سینئر حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دورے سے تجارت، جی ایس پی پلس، سرمایہ کاری اور سیاسی مشاورت کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اس سے قبل ڈار نے ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے دوران روس، چین، قطر، تاجکستان، ازبکستان اور کرغیزستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان اور افغانستان کے استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، طالبان وعدوں پر عمل میں ناکام

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں۔ پاکستان نے ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مؤقف دہرایا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی روکنا طالبان حکومت کی ذمے داری ہے۔