راولپنڈی دفعہ 144 میں توسیع: امن و امان کیلئے سخت پابندیاں برقرار

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 فروری تک جلسے، جلوس، ریلیاں، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، دھرنے کا اعلان

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات نہ ہو سکی، جس پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی دھرنے میں شریک ہوں گے۔
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں کمی نہ آ سکی

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق 835 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ لاروا کی تلفی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔