کراچی نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، شہریوں کا شدید احتجاج اور پتھراؤ

نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ مین ہول گر گیا ہجوم کا پولیس اور میڈیا پر پتھراؤ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ گھنٹوں گزرنے کے باوجود تاحال لاپتا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بند کردی اور پولیس و میڈیا پر پتھراؤ کیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بھاری مشینری کے ساتھ پانچ مقامات کی کھدائی کی گئی لیکن بچے کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ واقعے پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دھند کے باعث چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 بچے جاں بحق، 21 زخمی

دھند کے باعث چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شدید دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ترنگزئی بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کے مطابق 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے دھند کے باعث نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

حیدر آباد: لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

حیدر آباد غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ

حیدر آباد کے لطیف آباد نمبر 10 میں ایک گھر میں قائم غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں خوفناک دھماکے اور آگ لگنے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرین کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری، خواتین اور بچے سمیت 5 جاں بحق، متعدد زخمی

بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری، خواتین اور بچے سمیت 5 جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی کھائی میں جاگری۔ حادثے میں خواتین اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ گوکند غور درہ میں پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔

راولپنڈی: باپ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے، ریسکیو آپریشن جاری

راولپنڈی میں شدید بارش کے دوران کار نالے میں بہہ گئی، امدادی ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری

راولپنڈی: پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث منگل کو راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ فیز 5 میں واقع سوسائٹی میں ایک سرمئی رنگ کی کار میں سوار ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے […]

پنجاب میں مون سون بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی

تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، پی ڈی ایم اے کی جانب سے فلڈ الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تونسہ میں دریائے سندھ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]