بھارت کے خلاف میچ کا فیصلہ حکومت کرے گی اور اس فیصلے کا ہم احترام کریں گے: سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس سے خطاب

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا فیصلہ حکومت کرے گی اور ٹیم حکومتی فیصلے کا مکمل احترام کرے گی۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کا اعلان کیا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی، گرین شرٹس کی 22 رنز سے فتح

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، صائم ایوب اور بولرز کی عمدہ کارکردگی نمایاں رہی۔
پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ 2026 کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا کپتان مقرر، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جبکہ قومی ٹیم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ورلڈ کپ سے قبل اہم امتحان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے دمبولا میں ہو رہا ہے، جو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانی ٹیم اسکواڈ کا اعلان ،میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا کپتان مقرر، شاداب خان کی واپسی اور خواجہ نافع کو پہلی بار موقع مل گیا۔
سہ ملکی ٹی 20 میچ سری لنکا کی سنسنی خیز جیت: پاکستان کو 6 رنز سے شکست

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ 185 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 178 رنز بنا سکی۔ کپتان سلمان علی آغا کی 63 رنز کی اننگز بھی جیت نہ دلا سکی، جبکہ دشمنتھا چمیرا نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستان سے میچ چھین لیا۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین آفریدی آج کے میچ سے باہر۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان – جنوبی افریقہ سیریز کے لیے مشاورت شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز میں ردوبدل پر مشاورت شروع کر دی ہے۔