پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانی ٹیم اسکواڈ کا اعلان ،میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے، ٹیم مرحلہ وار 4 اور 5 جنوری 2026 کو سری لنکا روانہ ہوگی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف اس مختصر فارمیٹ کی سیریز میں سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر شاداب خان نے کندھے کی سرجری کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانی ٹیم اسکواڈ میں واپسی کر لی ہے۔

اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانی ٹیم اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم مرحلہ وار 4 اور 5 جنوری 2026 کو سری لنکا روانہ ہوگی، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ (List)
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع
محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان۔ صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، عثمان طارق
🚨 Pakistan T20I squad announced for Sri Lanka tour 🇵🇰
Read more ➡️ https://t.co/LrPA4A1kaV#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WAWyxywQv3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 28, 2025