پاکستان میں سونے کی قیمت کا 79 سالہ سفر: 1947 میں 57 روپے فی تولہ سے 2026 میں 5 لاکھ 63 ہزار روپے تک

پاکستان میں سونے کی قیمت کا تاریخی سفر 1947 سے 2026 تک، 57 روپے فی تولہ سے 5 لاکھ 63 ہزار روپے تک اضافہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان میں سونے کی قیمت کا 79 سالہ سفر: 1947 میں 57 روپے فی تولہ سے 2026 میں 5 لاکھ 63 ہزار روپے تک


سونا ہمیشہ سے دولت، سرمایہ کاری اور مالی تحفظ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ صرف ایک دھات کی قیمت کا سفر نہیں بلکہ ملکی معیشت، افراطِ زر، روپے کی قدر، عالمی مالیاتی حالات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پوری تاریخ بیان کرتا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کا تاریخی سفر

قیام پاکستان کے وقت 1947 میں ایک تولہ سونا تقریباً 57 روپے میں دستیاب تھا، جبکہ اپریل 2025 میں یہی ایک تولہ سونا 3 لاکھ 65 ہزار روپے کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔ یوں گزشتہ 78 برسوں میں سونے کی قیمت میں تقریباً 6400 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

1947 میں سونے کی قیمت :

1947 پاکستان کے قیام کے وقت سونے کی قیمت 57 روپے فی تولہ تھی۔

اس دور میں سونا عام پاکستانی کی قوت خرید کے مطابق نسبتاً سستا سمجھا جاتا تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ افراطِ زر، کرنسی کی قدر میں کمی اور عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے قیمتوں کو مسلسل اوپر کی جانب دھکیلا۔

1950 کی دہائی: استحکام کا دور

1950 کی دہائی میں سونے کی قیمت نسبتاً مستحکم رہی۔

سالفی تولہ قیمت
1952تقریباً 87 روپے
1955تقریباً 103 روپے
1958تقریباً 114 روپے
1959تقریباً 133 روپے

اس دہائی میں قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا لیکن رفتار انتہائی محدود رہی۔

1960 کی دہائی: معمولی اتار چڑھاؤ

1960 سے 1969 تک سونے کی قیمت زیادہ تر 120 سے 176 روپے فی تولہ کے درمیان رہی۔

اہم قیمتیں:

سالفی تولہ قیمت
1960تقریباً 131 روپے
1965تقریباً 123 روپے
1969تقریباً 176 روپے

یہ وہ دور تھا جب عالمی سطح پر سونا ابھی مکمل طور پر سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح نہیں بنا تھا۔

1970 کی دہائی: سونے کی پہلی بڑی اڑان

1970 کی دہائی سونے کے لیے ایک تاریخی موڑ ثابت ہوئی۔

سالفی تولہ قیمت
1970تقریباً 154 روپے
1972تقریباً 246 روپے
1973تقریباً 432 روپے
1974تقریباً 592 روپے
1975تقریباً 714 روپے
1979تقریباً 1230 روپے

اس اضافے کی بڑی وجوہات:

نکسن شاک (Bretton Woods کا خاتمہ):

1971 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ڈالر کو سونے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے عالمی مالیاتی نظام غیر مستحکم ہو گیا۔

عرب اسرائیل جنگ اور تیل کی پابندی (1973):

1973 میں یوم کپور جنگ کے دوران اوپیک (OPEC) کے عرب ممالک نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر ردِعمل دیتے ہوئے تیل کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ:

اچھرہ مارکیٹ سونے کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، اچھرہ مارکیٹ میں سونے کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

اس پابندی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 3 ڈالر سے بڑھ کر 12 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جس نے عالمی سطح پر توانائی کا شدید بحران پیدا کر دیا۔

ایرانی انقلاب (1979):

دہائی کے اختتام پر ایران میں آنے والے انقلاب کے باعث دنیا بھر کی تیل کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی جس سے قیمتیں ایک بار پھر دگنی ہو گئیں.

1970 کا عالمی بحران بنیادی طور پر تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور اسٹیگفلیشن پر مبنی تھا، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس دوران بلند افراطِ زر (مہنگائی) اور بلند بے روزگاری نے بیک وقت عالمی معیشت کو مفلوج کر دیا تھا۔

1980 کی دہائی: پہلی بار 2 ہزار روپے سے تجاوز

1980 میں سونے نے نئی تاریخ رقم کی۔

سالفی تولہ قیمت
1980تقریباً 2250 روپے فی تولہ
1987تقریباً 3300 روپے فی تولہ
1988تقریباً 3478 روپے فی تولہ

اس دور میں عالمی معاشی بے یقینی نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری بنا دیا۔

ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ امریکا سے معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ کا منظر
امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی قیمت اور طلب میں نمایاں اضافہ

1990 کی دہائی: بتدریج اضافہ

1990 کی دہائی میں قیمتیں نسبتاً معتدل رفتار سے بڑھتی رہیں۔

اہم اعدادوشمار:

سالفی تولہ قیمت
1990تقریباً 3380 روپے فی تولہ
1993تقریباً 4172 روپے فی تولہ
1996تقریباً 5220 روپے فی تولہ
1998تقریباً 6150 روپے فی تولہ

اس دوران پاکستانی روپے کی قدر میں کمی بھی ایک اہم عنصر رہی۔

2000 سے 2010: عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ سونے پر

2000 کی دہائی میں سونے کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سالقیمت
2000تقریباً 6150 روپے فی تولہ
2005تقریباً 10600 روپے فی تولہ
2008تقریباً 23500 روپے فی تولہ
2010تقریباً 38500 روپے فی تولہ

2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سرمایہ کار بڑی تعداد میں سونے کی طرف راغب ہوئے۔

یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب امریکہ میں گھروں کی خرید و فروخت اور قرضوں کا نظام ناکام ہو گیا۔ بینکوں نے بہت سے لوگوں کو آسانی سے قرضے دے دیے، لیکن بعد میں کئی لوگ یہ قرضے واپس نہ کر سکے۔

جب قرضے واپس نہ آئے تو گھروں کی قیمتیں گر گئیں، بینکوں کو بھاری نقصان ہوا اور کئی بڑے مالیاتی ادارے مشکلات کا شکار ہو گئے۔ اسی دوران ایک بڑا امریکی بینک Lehman Brothers بھی دیوالیہ ہو گیا، جس سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔

اس بحران کے اثرات صرف امریکہ تک محدود نہیں رہے بلکہ پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی۔ کئی ممالک میں کاروبار بند ہوئے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے اور عالمی تجارت بھی سست روی کا شکار ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ 2008 کے مالیاتی بحران کو جدید تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحرانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

2011: تاریخی ریکارڈ کا سال

اٹک سونے کی کان گرنا میں ریت کا ملبہ اور ریسکیو ٹیم دریائے سندھ کنارے
اٹک سونے کی کان گرنا: 3 ہلاک، غیر قانونی کام کا انجام

2011 سونے کی عالمی تاریخ کا اہم سال سمجھا جاتا ہے۔

عالمی منڈی میں ریکارڈ

5 اور 6 ستمبر 2011 کو لندن مارکیٹ میں سونا 1895 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔
فیوچر مارکیٹ میں قیمت 1923.70 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

2011 پاکستان میں سونا 54,700 روپے فی تولہ۔

اس وقت سونا دنیا بھر میں سب سے مقبول محفوظ سرمایہ کاری بن چکا تھا۔

2012 سے 2019: اتار چڑھاؤ کا دور

سالقیمت
2012تقریباً 63,300روپے فی تولہ
2013تقریباً 49,500 روپے فی تولہ
2014تقریباً 47,000 روپے فی تولہ
2015تقریباً 44,450 روپے فی تولہ
2016تقریباً 49,800 روپے فی تولہ
2017تقریباً 56,200روپے فی تولہ
2018تقریباً 68,000 روپے فی تولہ
2019تقریباً 70,700 روپے فی تولہ

2013 سے 2015 کے درمیان قیمتوں میں کمی دیکھی گئی لیکن بعد ازاں دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا۔


2013–2015 میں سونے کی قیمت کم ہونے کی اہم وجوہات

امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی (Tapering Effect)

2013 میں امریکہ نے اپنی quantitative easing (QE) پالیسی کم کرنا شروع کی۔ جس کے باعث ڈالر مضبوط ہونا شروع ہوا۔سرمایہ کاروں نے سونا بیچ کر ڈالر میں سرمایہ لگایا۔ سونے کی مانگ کم ہو گئی نتیجہ یہ ہوا کہ سونے کی عالمی قیمت نیچے آنا شروع ہو گئی۔


چین کی demand میں کمی

لاہور میں شو روم سے چوری کی واردات کے بعد بکھرا ہوا سامان
فیروزپور روڈ لاہور کے شو روم سے چوری کے بعد موقع پر بکھرا ہوا سامان — پولیس

چین دنیا کا بڑا سونے کا خریدار ہے اس دور میں چین کی ترقی کی رفتار میں کمی ہوئی جس کے باعث سونے کی درآمد کم ہو گئے اور عالمی مانگ مزید کم ہو گئی۔

لیکن بعد ازاں امریکی شرح سود میں تبدیلی، 2016 مشرقی وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور UK کا Brexit فیصلہ ا سرمایہ کاروں کو دوبارہ سونے کی طرف راغب کر گیا۔

2020 تا 2024 : کورونا وبا اور سونے کی تاریخی قیمت : 113,700 روپے فی تولہ

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ سونا ایک لاکھ روپے فی تولہ کی سطح سے اوپر گیا۔

صرف دو برسوں میں سونے کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

2020 میں کورونا وبا نے دنیا بھر کی معیشت کو شدید متاثر کیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے بڑی مقدار میں خریدنا شروع کر دیا۔

اسی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی۔ سال 2020 میں سونا تقریباً 113,700 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا، جو اس وقت ایک ریکارڈ سطح تھی۔

ماہرین کے مطابق کورونا کی غیر یقینی صورتحال، معاشی سست روی اور دنیا بھر میں کرنسی کی بڑھتی ہوئی چھپائی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات تھیں۔ اس دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا گیا، جس سے اس کی طلب اور قیمت دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سالقیمت
2021تقریباً 125,900 روپے فی تولہ
2022تقریباً 127,000 روپے فی تولہ
2023تقریباً 206,500 روپے فی تولہ
2024تقریباً 252,500 روپے فی تولہ

2023: پہلی بار دو لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز

سال 2023 پاکستان کی معاشی تاریخ کا ایک اہم سال ثابت ہوا۔ روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر، درآمدی اخراجات میں اضافہ، سیاسی غیر یقینی صورتحال اور عالمی سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سونا پہلی مرتبہ دو لاکھ روپے فی تولہ کی سطح عبور کر گیا۔یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد روایتی کرنسیوں کے مقابلے میں سونے پر زیادہ رہا۔

2024: ریکارڈ بلندیوں کی جانب سفر

2024 میں عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی ریکارڈ خریداری، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی مہنگائی کے خدشات نے سونے کی قیمت کو مزید اوپر دھکیل دیا۔


2025: ریکارڈ پر ریکارڈ

سال 2025 پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے تاریخی سال ثابت ہوا۔ اس سال نہ صرف سونے نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مرکزی بینکوں کی خریداری، امریکی پالیسیوں، جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے بھی سونے کی قیمتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔صرف دو برسوں (2023 تا 2025) میں سونے کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو پاکستان کی تاریخ کے تیز ترین اضافوں میں شمار ہوتا ہے۔

2025 کے آغاز میں سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 28 ہزار روپے کے قریب تھی، جبکہ سال کے اختتام تک یہ 40 ہزار روپے فی گرام کی سطح عبور کر گئی۔ اسی طرح ایک تولہ سونا سال کے دوران کئی مرتبہ نئی بلند ترین سطحوں پر پہنچا۔

سالقیمت
فروری 2025تقریباً 308,000 روپے فی تولہ
اپریل 2025تقریباً 365,000 روپے فی تولہ

سال کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 45 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اپریل 2025: ریکارڈ توڑ آغاز

اپریل میں سونے کی قیمتوں نے زبردست رفتار پکڑی۔

دنقیمت
1 اپریلتقریباً 3,28,000 روپے فی تولہ
16 اپریلتقریباً 3,51,000 روپے فی تولہ
21 اپریلتقریباً 3,60,000 روپے فی تولہ
30 اپریلتقریباً 3,46,000 روپے فی تولہ


اضافے کی وجوہات


عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی مانگ، امریکی شرح سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی کمزوری اس کی اہم وجوہات ہیں
مئی 2025: نئی بلندیوں کا تسلسل

مئی میں سونا مسلسل مضبوط رہا۔

نمایاں قیمتیں

دنقیمت
6 مئیتقریباً 3,62,000 روپے فی تولہ
23 مئیتقریباً 3,55,000 روپے فی تولہ
30 مئیتقریباً 3,47,000 روپے فی تولہ

اگرچہ مہینے کے آخر میں معمولی اصلاح (Correction) دیکھی گئی لیکن مجموعی رجحان مثبت رہا۔

جون 2025: استحکام کا مہینہ

جون میں سونے کی قیمت نسبتاً محدود دائرے میں رہی۔

اہم قیمتیں

دنقیمت
11 جونتقریباً 3,32,716 روپے فی تولہ
13 جونتقریباً 3,64,200 روپے فی تولہ
23 جونتقریباً 3,58,000 روپے فی تولہ
30 جونتقریباً 3,51,000 روپے فی تولہ

اس دوران سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے فیصلوں کا انتظار کرتے رہے۔

جولائی 2025: محتاط اضافہ

جولائی میں سونا آہستہ آہستہ اوپر جاتا رہا۔

نمایاں اعداد

دنقیمت
1 جولائی 2025تقریباً 3,55,000 روپے فی تولہ
11 جولائی 2025تقریباً 3,57,000 روپے فی تولہ
12 جولائی 2025تقریباً 3,58,100 روپے فی تولہ
14 جولائی 2025تقریباً 3,59,700 روپے فی تولہ
15 جولائی 2025تقریباً 3,59,000 روپے فی تولہ
16 جولائی 2025تقریباً 3,57,000 روپے فی تولہ
21 جولائی 2025تقریباً 3,61,000 روپے فی تولہ
22 جولائی 2025تقریباً 3,66,600 روپے فی تولہ
23 جولائی 2025تقریباً 3,54,900 روپے فی تولہ
24 جولائی 2025تقریباً 3,59,000 روپے فی تولہ
25 جولائی 2025تقریباً 3,56,700 روپے فی تولہ
28 جولائی 2025تقریباً 3,56,300 روپے فی تولہ
29 جولائی 2025تقریباً 3,54,700 روپے فی تولہ
31 جولائی 2025تقریباً 3,50,000 روپے فی تولہ

ماہ کے وسط میں سونے نے دوبارہ 31 ہزار روپے کی سطح عبور کی۔

اگست 2025: مارکیٹ میں توازن

اگست نسبتاً پرسکون مہینہ ثابت ہوا۔

آج چاندی کی قیمت میں استحکام
آج چاندی کی قیمت میں استحکام

اہم قیمتیں

دنقیمت
1 اگست 2025تقریباً 3,52,900 روپے فی تولہ
03 اگست 2025تقریباً 3,59,300 روپے فی تولہ
04 اگست 2025تقریباً 3,59,500 روپے فی تولہ
06 اگست 2025تقریباً 3,59,300 روپے فی تولہ
07 اگست 2025تقریباً 3,62,200 روپے فی تولہ
08 اگست 2025تقریباً 3,62,700 روپے فی تولہ
11 اگست 2025تقریباً 3,58,800 روپے فی تولہ
12 اگست 2025تقریباً 3,58,300 روپے فی تولہ
13 اگست 2025تقریباً 3,58,000 روپے فی تولہ
15 اگست 2025تقریباً 3,57,000 روپے فی تولہ
16 اگست 2025تقریباً 3,56,200 روپے فی تولہ
17 اگست 2025تقریباً 3,56,500 روپے فی تولہ
18 اگست 2025تقریباً 3,57,700 روپے فی تولہ
19 اگست 2025تقریباً 3,56,600 روپے فی تولہ
20 اگست 2025تقریباً 3,55,200 روپے فی تولہ
21 اگست 2025تقریباً 3,57,200 روپے فی تولہ
22 اگست 2025تقریباً 3,55,700 روپے فی تولہ
25 اگست 2025تقریباً 3,59,500 روپے فی تولہ
26 اگست 2025تقریباً 3,60,500 روپے فی تولہ
27 اگست 2025تقریباً 3,61,700 روپے فی تولہ
28 اگست 2025تقریباً 3,62,600 روپے فی تولہ
29 اگست 2025تقریباً 3,63,800 روپے فی تولہ
30 اگست 2025تقریباً 3,67,400 روپے فی تولہ

اس دوران عالمی سرمایہ کار ستمبر کے معاشی اعداد و شمار کا انتظار کرتے رہے۔

امریکی کمپنیوں کا پاکستان میں500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات

ستمبر 2025: سونے کی زبردست ریلی

ستمبر 2025 پورے سال کا اہم ترین موڑ ثابت ہوا۔

اہم اعداد

متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
دنقیمت
01 ستمبر 2025تقریباً 3,69,000 روپے فی تولہ
02 ستمبر 2025تقریباً 3,70,700 روپے فی تولہ
03 ستمبر 2025تقریباً 3,76,700 روپے فی تولہ
04 ستمبر 2025تقریباً 3,76,700 روپے فی تولہ
06 ستمبر 2025تقریباً 3,77,900 روپے فی تولہ
08 ستمبر 2025تقریباً 3,84,000 روپے فی تولہ
09 ستمبر 2025تقریباً 3,84,000 روپے فی تولہ
10 ستمبر 2025تقریباً 3,88100 روپے فی تولہ
11 ستمبر 2025تقریباً 3,84,000 روپے فی تولہ
12 ستمبر 2025تقریباً 3,86,500 روپے فی تولہ
14 ستمبر 2025تقریباً 3,86,300 روپے فی تولہ
15 ستمبر 2025تقریباً 3,86,300 روپے فی تولہ
16 ستمبر 2025تقریباً 3,91,000 روپے فی تولہ
17 ستمبر 2025تقریباً 3,88,600 روپے فی تولہ
18 ستمبر 2025تقریباً 3,88,600 روپے فی تولہ
20 ستمبر 2025تقریباً 3,90,300 روپے فی تولہ
22 ستمبر 2025تقریباً 3,93,700 روپے فی تولہ
23 ستمبر 2025تقریباً 4,00,000 روپے فی تولہ
25 ستمبر 2025تقریباً 3,97,800 روپے فی تولہ
26 ستمبر 2025تقریباً 3,95,800 روپے فی تولہ
27 ستمبر 2025تقریباً 3,97,700 روپے فی تولہ
29 ستمبر 2025تقریباً 4,03,600 روپے فی تولہ
30 ستمبر 2025تقریباً 4,06,787 روپے فی تولہ
چین میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ
چین کے صوبہ لیاؤننگ میں 1,444 ٹن سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت۔

صرف ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 3,400 روپے فی گرام اضافہ ہوا۔

وجوہات

عالمی افراط زر میں اضافہ، مرکزی بینکوں کی ریکارڈ خریداری، سرمایہ کاروں کی محفوظ اثاثوں (Safe Haven Assets) کی طرف منتقلی اس کی اہم وجہ ہے۔


اکتوبر 2025: تاریخی بلندیوں کا مہینہ

اکتوبر میں سونے نے پورے سال کی تیز ترین پرواز بھری۔

اہم ریکارڈ

پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کمی، ‫‫ 1 تولہ چاندی کی قیمت‬‬ 5,057 روپے
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ۔
دنقیمت
01 اکتوبر 2025تقریباً 4,10,278 روپے فی تولہ
02 اکتوبر 2025تقریباً 4,07,778 روپے فی تولہ
06 اکتوبر 2025تقریباً 4,9,878 روپے فی تولہ
07 اکتوبر 2025تقریباً 4,16,778 روپے فی تولہ
08 اکتوبر 2025تقریباً 4,25,178 روپے فی تولہ
14 اکتوبر 2025تقریباً 4,35,100 روپے فی تولہ
17 اکتوبر 2025تقریباً 4,56,900 روپے فی تولہ
20 اکتوبر 2025تقریباً 4,44,900 روپے فی تولہ
23 اکتوبر 2025تقریباً 4,33,862 روپے فی تولہ
24 اکتوبر 2025تقریباً 4,31,000 روپے فی تولہ
27 اکتوبر 2025تقریباً 4,30,362 روپے فی تولہ
28 اکتوبر 2025تقریباً 4,16,362 روپے فی تولہ
30 اکتوبر 2025تقریباً 4,18,862 روپے فی تولہ
31 اکتوبر 2025تقریباً 4,24,162 روپے فی تولہ

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ پاکستان میں سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 40 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔

بلوچستان میں معدنی سرمایہ کاری کا تاریخی آغاز: 5 بڑے پاکستانی گروپس کا اربوں ڈالر کے پراجیکٹس کا اعلانبلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے معاہدے کی تقریب کے مناظر۔

نومبر 2025: مارکیٹ میں استحکام

اکتوبر کی تیزی کے بعد نومبر میں مارکیٹ نے کچھ استحکام حاصل کیا۔

نمایاں سطحیں

پاکستان میں چاندی کی قیمت آج فی تولہ 5096 روپے ریکارڈ
پاکستان میں چاندی کی قیمت آج میں اضافہ، زیورات کی مارکیٹ میں خریداروں کا رش۔
دنقیمت
03 نومبر 2025تقریباً 4,23,862 روپے فی تولہ
04 نومبر 2025تقریباً 4,20,362 روپے فی تولہ
05 نومبر 2025تقریباً 4,19,362 روپے فی تولہ
06 نومبر 2025تقریباً 4,23,062 روپے فی تولہ
10 نومبر 2025تقریباً 4,29,862 روپے فی تولہ
11 نومبر 2025تقریباً 4,35,000 روپے فی تولہ
12 نومبر 2025تقریباً 4,34,762 روپے فی تولہ
13 نومبر 2025تقریباً 4,43,062 روپے فی تولہ
14 نومبر 2025تقریباً 4,39,762 روپے فی تولہ
16 نومبر 2025تقریباً 4,30,662 روپے فی تولہ
18 نومبر 2025تقریباً 4,23,662 روپے فی تولہ
19 نومبر 2025تقریباً 4,31,562 روپے فی تولہ
20 نومبر 2025تقریباً 4,26,562 روپے فی تولہ
21 نومبر2025تقریباً 4,26,562 روپے فی تولہ
24 نومبر 2025تقریباً 4,28,862 روپے فی تولہ
25 نومبر 2025تقریباً 4,36,562 روپے فی تولہ
26 نومبر 2025تقریباً 4,42,200 روپے فی تولہ
27 نومبر 2025تقریباً 4,38,862 روپے فی تولہ
28 نومبر 20254,38,862 روپے فی تولہ
سونے کی مارکیٹ کی غیر شفافیت پر کمپٹیشن کمیشن کی رپورٹ
کمپٹیشن کمیشن نے سونے کی مارکیٹ میں بے ضابطگیوں اور غیر شفافیت سے متعلق جامع اسیسمنٹ اسٹڈی جاری کر دی۔


دسمبر 2025: سال کا شاندار اختتام

دسمبر میں سونے نے دوبارہ نئی بلندیوں کو چھوا۔

اہم قیمتیں

دنقیمت
02 دسمبر 2025تقریباً 4,44,162 روپے فی تولہ
03 دسمبر 2025تقریباً 4,43,162 روپے فی تولہ
04 دسمبر 2025تقریباً 4,41,462 روپے فی تولہ
05 دسمبر 2025تقریباً 4,44,462 روپے فی تولہ
08 دسمبر 2025تقریباً 4,43,762 روپے فی تولہ
09 دسمبر 2025تقریباً 4,41,862 روپے فی تولہ
10 دسمبر 2025تقریباً 4,40,000 روپے فی تولہ
11 دسمبر 2025تقریباً 4,43,562 روپے فی تولہ
12 دسمبر 2025تقریباً 4,54,262 روپے فی تولہ
15 دسمبر 2025تقریباً 4,54,000 روپے فی تولہ
16 دسمبر 2025تقریباً 4,50,862 روپے فی تولہ
17 دسمبر 2025تقریباً 4,53,562 روپے فی تولہ
18 دسمبر 2025تقریباً 4,55,000 روپے فی تولہ
19 دسمبر 2025تقریباً 4,54,862 روپے فی تولہ
22 دسمبر2025تقریباً 4,62,362 روپے فی تولہ
23 دسمبر 2025تقریباً 4,70,862 روپے فی تولہ
24 دسمبر 2025تقریباً 4,72,862 روپے فی تولہ
26 دسمبر 2025تقریباً 4,73,362 روپے فی تولہ
29 دسمبر 2025تقریباً 4,70,162 روپے فی تولہ
30 دسمبر 2025تقریباً 4,59,462 روپے فی تولہ
31 دسمبر2025تقریباً 4,54,000 روپے فی تولہ

یوں سال کا اختتام تاریخی بلند سطحوں کے قریب ہوا۔

سونے کا ہیرے جڑا انڈا چوری کا واقعہ نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ میں چور کا سونے کا ہیرے جڑا انڈا نگل کر فرار ہونے کی کوشش۔

2025 میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجوہات:

1۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال

جب عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہوتی ہے تو سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونے کا رخ کرتے ہیں۔

2۔ مرکزی بینکوں کی ریکارڈ خریداری

دنیا کے مختلف مرکزی بینکوں نے اپنے ذخائر بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر سونا خریدا جس سے مانگ میں اضافہ ہوا۔

جغرافیائی سیاسی کشیدگی: مشرق وسطیٰ کی صورتحال، روس یوکرین تنازع، عالمی تجارتی کشیدگیاں ان عوامل نے سونے کو محفوظ اثاثہ بنا دیا۔

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی: پاکستان میں سونے کی قیمت صرف عالمی قیمتوں پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

5۔ افراط زر (Inflation): جب مہنگائی بڑھتی ہے تو لوگ اپنی دولت محفوظ رکھنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پر بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ

کیا 2025 سونے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین سال تھا؟

اعدادوشمار کے مطابق بینک ڈپازٹس، قومی بچت اسکیمیں، کئی دیگر روایتی سرمایہ کاریاں 2025 میں سونے کی کارکردگی کے مقابلے میں کم منافع دے سکیں۔ اسی وجہ سے سونے نے ایک مرتبہ پھر خود کو “محفوظ سرمایہ کاری” ثابت کیا۔

سال 2025 پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے لیے غیر معمولی سال ثابت ہوا۔ سال کے آغاز میں تقریباً 28 ہزار روپے فی گرام سے شروع ہونے والا سفر دسمبر میں 40 ہزار روپے فی گرام سے تجاوز کر گیا۔ عالمی معاشی دباؤ، افراط زر، مرکزی بینکوں کی خریداری اور پاکستانی روپے کی کمزوری نے سونے کو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بنائے رکھا۔

2026 کا آغاز: سونے نے نئی تاریخ رقم کر دی

سال 2026 پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن سال تصور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں (خاص طور پر 2020 سے 2025 تک) میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی، ڈالر کی مضبوطی/کمزوری اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی رہی ہیں۔

2026 کے آغاز میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

دنقیمت
01 جنوری 2026تقریباً 4,53,800 روپے فی تولہ
02 جنوری 2026تقریباً 4,60,262 روپے فی تولہ
05 جنوری 2026تقریباً 4,64,762 روپے فی تولہ
06 جنوری 2026تقریباً 4,67,962 روپے فی تولہ
07 جنوری 2026تقریباً 4,66,762 روپے فی تولہ
09 جنوری 2026تقریباً 4,69,562 روپے فی تولہ
12 جنوری 2026تقریباً 4,80,000 روپے فی تولہ
13 جنوری 2026تقریباً 4,81,800 روپے فی تولہ
15 جنوری 2026تقریباً 4,82,462 روپے فی تولہ
16 جنوری 2026تقریباً 4,82,462 روپے فی تولہ
17 جنوری 2026تقریباً 4,81,862 روپے فی تولہ
19 جنوری 2026تقریباً 4,89,362 روپے فی تولہ
20 جنوری 2026تقریباً 4,93,662 روپے فی تولہ
22 جنوری 2026تقریباً 5,05,562 روپے فی تولہ
23 جنوری 2026تقریباً 5,14,662 روپے فی تولہ
27 جنوری 2026تقریباً 5,30,562 روپے فی تولہ
28 جنوری 2026تقریباً 5,56,000 روپے فی تولہ
30 جنوری 2026تقریباً 5,37,362 روپے فی تولہ
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، پاکستان میں نیا ریکارڈ متوقع

صرف ایک ماہ میں تقریباً: 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروری 2026 میں بھی سونا مسلسل مضبوط رہا۔

نمایاں اعداد

دنقیمت
02 فروری 2026تقریباً 4,90,362 روپے فی تولہ
03 فروری 2026تقریباً 5,14,362 روپے فی تولہ
04 فروری 2026تقریباً 5,29,162 روپے فی تولہ
06 فروری 2026تقریباً 5,07,762 روپے فی تولہ
10 فروری 2026تقریباً 5,26,262 روپے فی تولہ
11 فروری 2026تقریباً 5,28,562 روپے فی تولہ
18 فروری 2026تقریباً 5,14,762 روپے فی تولہ
19 فروری 2026تقریباً 5,23,962 روپے فی تولہ
25 فروری 2026تقریباً 5,41,262 روپے فی تولہ
26 فروری 2026تقریباً 5,40,562 روپے فی تولہ

اس دوران سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری جاری رکھی۔

مارچ 2026: منافع خوری اور بڑی اصلاح (Correction)

سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ پاکستان گولڈ ریٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں بھی سونا سستا ہونے کا امکان

مارچ میں صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوئی۔

دنقیمت
02 مارچ 2026تقریباً 5,63,862 روپے فی تولہ
04 مارچ 2026تقریباً 5,39,962 روپے فی تولہ
10 مارچ 2026تقریباً 5,29,562 روپے فی تولہ
19 مارچ 2026تقریباً 4,91,000 روپے فی تولہ
23مارچ 2026تقریباً 4,47,762 روپے فی تولہ
24مارچ 2026تقریباً 4,64,062 روپے فی تولہ
25مارچ 2026تقریباً 4,79,262 روپے فی تولہ
26 مارچ 2026تقریباً 4,68,262 روپے فی تولہ
27 مارچ 2026تقریباً 4,67,262 روپے فی تولہ
30 مارچ 2026تقریباً 4,75,000 روپے فی تولہ
31 مارچ 2026تقریباً 4,88,000 روپے فی تولہ

صرف تین ہفتوں میں تقریباً 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپریل 2026: استحکام کا دور

اپریل میں مارکیٹ نسبتاً متوازن رہی۔

سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ پاکستان گولڈ ریٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں بھی سونا سستا ہونے کا امکان
دنقیمت
01 اپریل 2026تقریباً 4,99,000 روپے فی تولہ
02 اپریل 2026تقریباً 4,86,962 روپے فی تولہ
03 اپریل 2026تقریباً 4,90,362 روپے فی تولہ
07 اپریل 2026تقریباً 4,88,462 روپے فی تولہ
10 اپریل 2026تقریباً 4,97,662 روپے فی تولہ
14 اپریل 2026تقریباً 4,99,962 روپے فی تولہ
16 اپریل 2026تقریباً 5,04,862 روپے فی تولہ
20 اپریل 2026تقریباً 5,01,162 روپے فی تولہ
21 اپریل 2026تقریباً 5,00,162 روپے فی تولہ
22 اپریل 2026تقریباً 4,98,962 روپے فی تولہ
23 اپریل 2026تقریباً 4,93,000 روپے فی تولہ
24 اپریل 2026تقریباً 4,93,762 روپے فی تولہ
27 اپریل 2026تقریباً 4,93,962 روپے فی تولہ
28 اپریل 2026تقریباً 4,85,062 روپے فی تولہ
29 اپریل 2026تقریباً 4,79,562 روپے فی تولہ
30 اپریل 2026تقریباً 4,83,962 روپے فی تولہ

مئی 2026: محدود اتار چڑھاؤ

عالمی سونے کی قیمت میں کمی کے بعد گولڈ بارز
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مارکیٹ کا منظر
دنقیمت
06 مئی 2026تقریباً 4,88,962 روپے فی تولہ
11 مئی 2026تقریباً 4,88,000 روپے فی تولہ
13 مئی 2026تقریباً 4,91,362 روپے فی تولہ
14 مئی 2026تقریباً 4,92,000 روپے فی تولہ
18 مئی 2026تقریباً 4,77,162 روپے فی تولہ
19 مئی 2026تقریباً 4,77,000 روپے فی تولہ
20 مئی 2026تقریباً 4,70,362 روپے فی تولہ
21 مئی 2026تقریباً 4,75,362 روپے فی تولہ
29 مئی 2026تقریباً 4,79,500 روپے فی تولہ
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد گولڈ بارز کی تصویر
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز گر گئی

اس عرصے میں سرمایہ کار امریکی معاشی اعداد و شمار اور شرح سود کے فیصلوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

جون 2026: نمایاں کمی

جون میں سونے پر دباؤ بڑھ گیا۔

دنقیمت
02 جون 2026تقریباً 4,71,762 روپے فی تولہ
03 جون 2026تقریباً 4,67,762 روپے فی تولہ
05 جون 2026تقریباً 4,67,816 روپے فی تولہ
04 جون 2026تقریباً 4,69,285 روپے فی تولہ
08 جون 2026تقریباً 4,52,233 روپے فی تولہ
09 جون 2026تقریباً 4,55,000 روپے فی تولہ
10 جون 2026تقریباً 4,42,000 روپے فی تولہ
15 جون 2026تقریباً 4,55,136 روپے فی تولہ
19 جون 2026تقریباً 4,38,600 روپے فی تولہ
22 جون 2026تقریباً 4,46,500 روپے فی تولہ
23 جون 2026تقریباً 4,32,236 روپے فی تولہ
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد طلائی زیورات کی نمائندہ تصویر
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,100 روپے کی نمایاں کمی

جون میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

2025-2026 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات


1۔ عالمی مرکزی بینکوں کی خریداری

دنیا کے کئی مرکزی بینکوں نے ریکارڈ مقدار میں سونا خریدا جس سے طلب میں اضافہ ہوا۔

2- ایران امریکہ جنگ

مشرق وسطیٰ جنگی اور سیاسی کشیدگی، روس یوکرین تنازع، آبنائے ہرمز پر تجارتی کشیدگیاں جیسے حالات میں سرمایہ کار سونے کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

3۔ مہنگائی (Inflation)

سونے کی قیمت میں اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

افراط زر میں اضافے کے دوران لوگ اپنی دولت محفوظ رکھنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

4۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کمزوری

پاکستان میں سونے کی قیمت براہ راست ڈالر ریٹ سے متاثر ہوتی ہے۔

روپیہ کمزور ہو تو سونا مزید مہنگا ہوجاتا ہے۔

5۔ سرمایہ کاروں کی نفسیات

خوف اور غیر یقینی صورتحال کے دوران سونے کی خریداری بڑھ جاتی ہے۔


کیا سونا اب بھی بہترین سرمایہ کاری ہے؟

طویل المدتی اعداد و شمار کے مطابق:

سالقیمت
1947 57 روپے
20006,150 روپے
201038,500 روپے
2020 113,700 روپے
2025 365,000 روپے+

یعنی سالانہ average growth 8%–10% سے زیادہ ظاہر کرتا ہے کہ سونا اب بھی بہترین سرمایہ کاری ہے اور سونے نے طویل مدت میں دولت کے تحفظ کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

سونے کی قیمت پر اثر انداز ہونے والے عوامل

  • عالمی گولڈ مارکیٹ
  • امریکی شرح سود
  • امریکی ڈالر
  • پاکستانی روپے کی قدر
  • مرکزی بینکوں کی خریداری
  • عالمی جنگیں
  • مہنگائی
  • سرمایہ کاروں کا اعتماد

صرف دو برسوں میں سونے کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی قیمت میں 78 سال میں اتنا اضافہ کیوں ہوا؟
1۔ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی روپیہ وقت کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتا گیا۔

2۔ افراطِ زر (Inflation)

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے سونے کی قدر بڑھائی۔

3۔ عالمی معاشی بحران

2008 مالیاتی بحران اور 2020 کورونا وبا نے سونے کی مانگ بڑھا دی۔

4۔ جغرافیائی سیاسی کشیدگی

جنگوں اور عالمی تنازعات کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں۔

5۔ مرکزی بینکوں کی خریداری

دنیا کے متعدد مرکزی بینک حالیہ برسوں میں ریکارڈ مقدار میں سونا خرید رہے ہیں۔

کیا سونے کی قیمت میں اضافہ دراصل روپے کی قدر میں کمی ہے؟

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ صرف سونے کی طاقت نہیں بلکہ کاغذی کرنسی کی قدر میں کمی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

1947 میں: 57 روپے = 1 تولہ سونا

2025 میں: 365,000 روپے = 1 تولہ سونا

یہ فرق ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں پاکستانی روپے کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

جب ہم 2000 میں پیدا ہوئے تو تقریباً 6150 روپے فی تولہ تھا۔

سونے کا مستقبل: آنے والے سالوں میں کیا ہو سکتا ہے؟

سونا ہمیشہ سے ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اور 2026 کے بعد بھی اس کی اہمیت ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اگر عالمی مہنگائی (Inflation) جاری رہی اگر دنیا میں افراطِ زر کم نہ ہوا تو سرمایہ کار سونے کی طرف جائیں گے اور قیمتیں دوبارہ نئی بلندیاں بنا سکتی ہیں یعنی سونا 2026 کے بعد بھی مضبوط رہ سکتا ہے

2: امریکی شرح سود (Interest Rate Policy)

سونے کا مستقبل سب سے زیادہ اس پر depend کرتا ہے:

اگر شرح سود کم ہوئی تو سونا مہنگا ہوگا اور اگر شرح سود زیادہ رہی تو سونا دباؤ میں آ سکتا ہے


3: عالمی سیاسی حالات

اگر دنیا میں جنگیں، مشرق وسطیٰ بحران یا بڑی جغرافیائی کشیدگیاں جاری رہیں تو سونا ہمیشہ اوپر جاتا ہے

4: مرکزی بینکوں کی خریداری

گزشتہ چند سالوں میں چین، روس، ترکی اور انڈیا جیسے ممالک سونا خرید رہے ہیں۔

اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سونا مسلسل استحکام میں رہے گا

5: پاکستانی روپے کی قدر

پاکستان میں اصل اثر ڈالر اور روپے کا ہوتا ہے:

روپیہ کمزور ہو تو سونا مہنگا اور اگر روپیہ مستحکم تو سونے کی قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں۔


6: عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلی

آنے والے سالوں میں ممالک اپنی محفوظ فنڈز کو مختلف شعبوں میں لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ڈالر پر انحصار کم کیا جا سکے ۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ سونے کو عالمی حمایت مل رہا ہے۔

اگر عالمی معیشت غیر یقینی رہی، مہنگائی برقرار رہی اور مرکزی بینک سونا خریدتے رہے تو آنے والے سالوں میں سونے کی قیمتیں مزید بلند سطحوں کو چھو سکتی ہیں۔

نتیجہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کا سفر دراصل ملکی معیشت، افراطِ زر، عالمی مالیاتی نظام اور پاکستانی روپے کی قدر کی مکمل داستان ہے۔ 1947 میں صرف 57 روپے فی تولہ سے شروع ہونے والا یہ سفر 2025 میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے فی تولہ کی تاریخی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونا آج بھی دنیا بھر میں محفوظ سرمایہ کاری اور دولت کے تحفظ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ سونے کی قیمت کا یہ سفر صرف ایک دھات کی قیمت نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا کی 78 سالہ معاشی تاریخ کا آئینہ ہے

READ MORE FAQS”

پاکستان میں آغاز پر سونا کتنا تھا؟

1947 میں پاکستان بننے کے وقت سونے کی قیمت تقریباً 57 روپے فی تولہ تھی، جو عام آدمی کی پہنچ میں بھی تھی۔

آج سونا اتنا مہنگا کیوں ہو گیا ہے؟

آج سونے کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی میں اضافہ، عالمی معاشی دباؤ اور جنگیں اور عدم استحکام ہیں۔

کیا سونا صرف امیروں کی چیز بن گیا ہے؟

جی ہاں، آج سونا عام آدمی کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ آمدنی کم ہے اور قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کے باعث بچت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

کیا سونے کی قیمت بڑھنا عام لوگوں پر اثر ڈالتا ہے؟

بالکل، اس سے شادیوں کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور بچت کرنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے متوسط طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

کیا سونا صرف سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ہے؟

زیادہ فائدہ بڑے سرمایہ کاروں کو ہوتا ہے، کیونکہ وہ پہلے سے سونا خرید لیتے ہیں قیمت بڑھنے پر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

کیا روپے کی کمزوری عام آدمی کی مشکل ہے؟

جی ہاں، جب روپیہ کمزور ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے سونا بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جاتا ہے۔

کیا 2013 سے 2015 میں سونا سستا ہوا تھا؟

جی ہاں، 2013 سے 2015 دوران سونا کچھ عرصے کے لیے سستا ہوا کیونکہ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے سونا کم خریدا۔

2015 کے بعد میں سونے کی قیمت دوبارہ کیوں بڑھی؟

2015 کے بعد قیمت اس لیے بڑھی عالمی سیاسی کشیدگی، Brexit جیسے بڑے فیصلے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا

کیا کورونا کے بعد سونے کی قیمت بڑھنا فطری تھا؟

جی ہاں، کیونکہدنیا کی معیشت رک گئی تھی لوگوں نے محفوظ سرمایہ کاری تلاش کی جس سے سونے کی طلب بڑھ گئی۔

کیا سونا عام لوگوں کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟

سونا اب بھی محفوظ سمجھا جاتا ہے، لیکن خریدنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اب صرف بچت کرنے والے اس میں سرمایہ لگا سکتے ہیں۔

کیا سونا مستقبل میں مزید مہنگا ہو سکتا ہے؟

اگر مہنگائی اور معاشی دباؤ جاری رہا تو ہاں، سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

کیا سونے کی قیمت ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے؟

نہیں، سونا کبھی بڑھتا ہے اور کبھی کم بھی ہوتا ہے، لیکن لمبے عرصے میں اس کا رجحان اوپر ہی رہا ہے۔

کیا سونے کی قیمت صرف دولت کی کہانی ہے؟

نہیں، یہ اصل میں معیشت، مہنگائی اور عام آدمی کی زندگی کی کہانی بھی ہے۔

کیا سونا غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھا رہا ہے؟

کچھ حد تک ہاں، کیونکہ امیر لوگ پہلے ہی سرمایہ کاری کر لیتے ہیں اور عام لوگ صرف قیمت بڑھنے کے بعد متاثر ہوتے ہیں

کیا سونا اب بھی بچت کے لیے بہتر ہے؟

جی ہاں، لیکن اب اسے سوچ سمجھ کر طویل مدت کے لیے خریدنا بہتر ہے۔