10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی افواہ بے بنیاد، اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

اسٹیٹ بینک نے10 روپے کا نوٹ کے بند ہونے کی افواہوں کی تردید کردی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی افواہ بے بنیاد، اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کراچی، 18 ستمبر 2026: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے 10 روپے کے بینک نوٹ کے بند ہونے یا اسے تبدیل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 10 روپے کے نوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے اور اس کے تبادلے کے لیے مخصوص آخری تاریخ سے متعلق رپورٹس گردش کر رہی ہیں، تاہم ان میں کوئی صداقت نہیں۔

پشاور صارف عدالت کا KHAADI شاپنگ بیگ کی رقم سے متعلق فیصلہ
شاپنگ بیگ کی 30 روپے رقم وصول کرنے پر KHAADI کے خلاف صارف عدالت کا فیصلہ۔

مرکزی بینک نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا کسی مخصوص مالیت کے نوٹ کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ SBP کے مطابق اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

نئی بینک نوٹ سیریز کی تجویز زیر غور

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئی بینک نوٹ سیریز متعارف کرانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے، تاہم اس معاملے پر ابھی غور جاری ہے اور کسی بھی مالیت کے موجودہ نوٹ کو تبدیل یا بند کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

SBP کے مطابق اگر مستقبل میں کسی نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس بارے میں عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور شہریوں کو اپنے نوٹ تبدیل کرنے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔

10 روپے کے نوٹ سے متعلق افواہ کیسے سامنے آئی؟

اس سے قبل 25 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین کی بریفنگ سے متعلق رپورٹس سامنے آئی تھیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ 10 روپے کے نوٹ کو مرحلہ وار واپس لینے کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کی پرنٹنگ لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم تازہ وضاحت میں SBP نے واضح کیا ہے کہ اس وقت 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

5 ہزار روپے کے نوٹ کا نیا ڈیزائن بھی زیر غور

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی کرنسی سیریز کے حوالے سے مختلف امور پر کام جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق 5 ہزار روپے کے نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی خصوصیات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

اسٹیٹ بینک نے عوام پر زور دیا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق کسی بھی خبر یا اعلان کے لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے بجائے مرکزی بینک کے سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: کیا پاکستان میں 10 روپے کا نوٹ بند ہورہا ہے؟
جواب: اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا اس کی تبدیلی کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

سوال 2: 10 روپے کے نوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا افواہ گردش کر رہی تھی؟
جواب: سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار بند کیا جارہا ہے اور اسے تبدیل کرنے کے لیے آخری تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ SBP نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

سوال 3: کیا پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے؟
جواب: SBP کے مطابق نئی بینک نوٹ سیریز متعارف کرانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

سوال 4: اگر 10 روپے کا نوٹ بند کیا گیا تو عوام کو کیسے اطلاع دی جائے گی؟
جواب: SBP کے مطابق اگر کسی نوٹ کی تبدیلی یا بندش کا فیصلہ کیا گیا تو اس بارے میں عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور نوٹ تبدیل کرنے کے لیے مناسب وقت

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:29 AM
طلوع آفتاب05:53 AM
ظہر12:02 PM
عصر03:32 PM
مغرب06:11 PM
عشاء07:35 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6