پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کا حامی، علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے، پاک سعودی روابط، چین اور افغانستان سے متعلق مؤقف اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔
دریائے چناب کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ پر شدید تشویش ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے: اسحاق ڈار کا سفارتی برادری میڈیا بریفنگ سے خطاب

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک اور غیرمعمولی اتار چڑھاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسلام آباد میں سفارتی برادری کو دی گئی ہنگامی بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جس سے پاکستان کی زراعت، خوراک، معیشت اور 24 کروڑ عوام کے روزگار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا شدید ردعمل، بھارت کو باضابطہ خط ارسال: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانگرنس

پاکستان نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کے لیے بھارت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو پاکستان کی زرعی، معاشی اور آبی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون کا حجاب زبردستی اتارنے کے واقعے پر بھی سخت ردعمل دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کا دوحہ ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی سے خطاب ، مساوات، انسانی حقوق اور سماجی ہم آہنگی پر زور

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دوحہ میں ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی سے خطاب کرتے ہوئے مساوات، انسانی حقوق اور سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑا

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے تحت بھارت نے ایک بار پھر دریائے چناب میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کے انفرا اسٹرکچر اور زراعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس معاملے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔