9 مئی مقدمات: عادل راجا، معید پیرزادہ سمیت 7 افراد کو دو، دو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں یوٹیوبر عادل راجا، صحافی وجاہت سعید خان، صابر شاکر، شاہین صہبائی، اینکر حیدر رضا مہدی، تجزیہ کار معید پیرزادہ اور سابق فوجی افسر اکبر حسین کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی، پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے اور مجرمانہ سازش کے الزامات میں دو، دو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔