پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی، خود مختاری اور خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے اور 2022 سے اب تک افغانستان سے ہونے والے حملوں میں پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی 1200 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
افغان حکومت کیخلاف دفتر خارجہ کا بیان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

دفتر خارجہ نے افغان حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پاکستان اور افغانستان کے استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، طالبان وعدوں پر عمل میں ناکام

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں۔ پاکستان نے ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مؤقف دہرایا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی روکنا طالبان حکومت کی ذمے داری ہے۔
تورا بورا جیسے مناظر دوبارہ دیکھا سکتے: خواجہ آصف کی افغان طالبان کو انتباہ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے عزم کو آزمانا چاہتے ہیں تو انجام کے لیے تیار رہیں۔ طالبان حکومت کو ختم کرنے اور دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کے لیے معمولی قوت ہی کافی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق طالبان کے اندر جنگی عناصر نے پاکستان کی طاقت اور حوصلے کا غلط اندازہ لگایا ہے۔
پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام: ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول

پاکستان نے طالبان حکومت کو انتباہ دیا کہ ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول ہے اور اس پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کا مطالبہ: طالبان خواتین امدادی کارکنان پر پابندی ہٹائیں

ڈبلیو ایچ او کا مطالبہ، طالبان سے خواتین کارکنان پر پابندی ختم کرنے کی اپیل زلزلے کے بعد افغانستان کی صورتحال 1 ستمبر 2025 کو آنے والے خوفناک زلزلے نے مشرقی افغانستان کو بری طرح متاثر کیا۔ اس سانحے میں تقریباً 2,200 افراد جان سے گئے اور 3,600 سے زائد زخمی ہوئے۔ متاثرین میں خواتین […]
طالبان حکومت نے خواتین کی مذہبی تعلیم پر بھی پابندی لگا دی

طالبان حکومت نے خواتین کی مذہبی تعلیم پر بھی پابندی عائد کر دی افغانستان میں خواتین کی مذہبی تعلیم پر مزید قدغن لگا دی گئی ہے۔ طالبان حکومت کے سربراہ اور امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے کابینہ اجلاس میں ہدایت جاری کی ہے کہ لڑکیوں کو مدارس میں مذہبی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت […]
طالبان کا حج فنڈز میں بچ جانے والی رقم کو حاجیوں میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان

طالبان حکومت نے رواں سال حج کے بعد بچ جانے والی رقم حاجیوں کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ حج و اوقاف شیخ نور محمد ثاقب کے مطابق 11 ملین افغانی کی بچت 2 لاکھ 80 ہزار حاجیوں میں فی کس 3,936 افغانی کے حساب سے تقسیم کی جائے گی۔ یہ شفافیت کا ایک منفرد اور تاریخی قدم ہے۔
افغان حکومت نے مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش کردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کے لیے پیش کردی۔ یہ گاڑیاں نیشنل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کمپلیکس میں تیار کی گئی ہیں، جنہیں افغان وزرا نے افتتاحی تقریب کے دوران خود استعمال بھی کیا۔