‫ 15 گھنٹے پرواز، 14 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے، روس کا جدید جوہری میزائل بوریوستنک کا تجربہ : پیوٹن کی تصدیق‬

روس کا جدید جوہری میزائل بوریوستنک لانچ کے دوران

روس نے جدید جوہری کروز میزائل ’’بوریوستنک‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جو 15 گھنٹے تک فضا میں رہا اور 14 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسے روس کے دفاع میں نئی طاقت قرار دیا۔ یہ میزائل نیوکلیئر انجن سے چلتا ہے، جو مغرب کے لیے نیا چیلنج بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تجربے نے عالمی سطح پر اسلحے کی دوڑ کو نئی جہت دے دی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدرِ مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیرِ دفاع محمد غسان ماؤمون اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، اور تربیتی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مالدیپ کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]