چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ — دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
راولپنڈی (رئیس الاخبار) — چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے صدرِ مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیرِ دفاع محمد غسان ماؤمون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفاعی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی شراکت داری اور تربیتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے۔
فریقین نے عسکری تعلقات کو وسعت دینے کے نئے امکانات پر بھی غور کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مالدیپ قیادت کی جانب سے پاک فوج کو خراجِ تحسین
مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف ملک بلکہ عالمی امن کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ، گارڈ آف آنر کی پیشکش
اس سے قبل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی(sahir shamshad mirza) جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ کے دوران نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) ہیڈکوارٹرز آمد پر ایک چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
CJCSC Visit to Maldives
General Sahir Shamshad Mirza, NI(M) met President Dr. Mohamed Muizzu, Defence Minister, and Chief of Defence Force.
Discussions focused on regional security & defence cooperation.
Maldives leadership praised the professionalism & sacrifices of Pakistan. pic.twitter.com/KhXdI9UXWa
— Pakistan Army 🇵🇰 (@PakArmyc) October 24, 2025











Comments 1